خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 383 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 383

خطبات طاہر جلد 13 383 خطبہ جمعہ فرمودہ 20 رمئی 1994ء لعنتیں ہیں دنیا کی اس کے سوا ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اگر آپ میں حیا ہے اور آپ کو خدا کا خوف ہے، اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جس کا محمد رسول اللہ نے حوالہ دیا ہے، اس یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں جس کا محمد رسول اللہ صلی ﷺ نے حوالہ دیا ہے تو چاہئے گھر بار کی چیزیں بیچنی پڑیں، اپنی جائیدادیں پچنی پڑیں ان لعنتی قرضوں کو اتاریں جو آپ کے کھاتے میں لعنت بن کر ہمیشہ پڑی رہیں گی اور بنی نوع انسان کو تکلیف دینے سے باز آجائیں کیونکہ یہ دنیا کی نعمتیں آئندہ کسی کام کی نہیں سوائے اس کے کہ آپ کو جہنم میں لے جائیں۔جو نعمتیں ظلم کے نتیجہ میں حاصل ہوں وہ لعنتی نعمتیں ہیں ، ان کی کوئی حیثیت نہیں کوئی حقیقت نہیں۔پس اخلاق کے میدان میں ہمیں دو جگہ محاذ آرائی کرنی ہے۔ایک اخلاق کو سنوارنا ہے اس طریق پر کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے جو اخلاق کو سمجھا جس شان سے اور جس حسن کے ساتھ نکھار کر آپ نے اخلاق کی تعریف فرمائی اور عمل کر کے دکھایا ویسے ہی آپ بھی اس مضمون کو سمجھیں اور اعلیٰ درجے کے اخلاق کو ، ان اخلاق کو اختیار کریں جن کی چوٹی پر محمد رسول اللہ ﷺ کا قدم ہے اور دوسری طرف اپنے بدخلق بھائیوں کو بچانے کی کوشش کریں ان کو جہنم سے بچائیں۔بدخلق گھروں کو اخلاق کی نعمت دیں۔ان کو بتائیں کہ زندگی کا لطف اخلاق میں ہے، بدخلقی میں نہیں۔بدخلقی ہی کا دوسرا نام جہنم ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں یہ عظیم جہاد پورا کرنے کی اور اس جہاد کے تمام تقاضے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین