خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 382 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 382

خطبات طاہر جلد 13 382 خطبہ جمعہ فرمود و 20 رمئی 1994ء جب خدا یہاں سے پردے اٹھانے شروع کر دے تو مرنے کے بعد کے سارے پردے پھر چاک ہو جاتے ہیں۔وہ پر دے ایسے اٹھتے ہیں کہ قیامت کے دن بھی پھر یہ گریں گے نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان میں آپ کی رسوائی کا سامان بنیں گے۔تو حسن خلق سیکھیں بجائے اس کے کہ لوگوں کے پیسے کھانے کے لئے چالیں چلیں اور غریبوں کو جو بعض دفعہ اپنی ساری جائدادیں بیچ ڈالتے ہیں۔ان میں سے کسی کو آسٹریا میں چھوڑ کر برباد کیا ہوا ہے کسی کو بلغاریہ چھوڑ دیا اور اپنی چاندی کھری کی اور بھاگ گئے۔کوئی ماسکو سے خط آ رہا ہے، کوئی یہاں پہنچا ہوا ہے۔یہاں کی حکومت اس کے پیچھے پڑی ہے کہ تم پاسپورٹ تو دکھاؤ تم آئے کس طرح ہو۔وہ غریب کہتا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو میرا ایجنٹ لے کر چلا گیا تھا کہ ذرا مجھے دینا میں اس پر تمہارویز الگوادوں گا اور وہ کینیڈا کا ویزہ، وہ دن اور آج کا دن، میں دھکے کھاتا پھرتا ہوں نہ مجھے ٹھہرنے کی جگہ نہ میں یہاں کے سوشل پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں۔چوروں کی طرح یہاں زندگی بسر کر رہا ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ اس کو دکھاؤ اس کا نام بتاؤ، اور یہ بیچارہ کہتا ہے کہ آخر احمدی ہے کہیں پھنس نہ جائے۔میں نے اس کو کہا تم بڑے عجیب انسان ہو گنہگار کی ایسی پردہ پوشی کرنا جو دوسروں کے لئے بھی تکلیف کا موجب ہو اس کا انسان کو حق نہیں ہے، اس کی اجازت نہیں ہے۔تمہاری ہمدردی اپنی جگہ خدا تمہیں اس کی جزا دے اتنا کچھ تم سے ہو گیا اور ابھی تک تمہارے دل میں یہ بات مانع ہے کہ کہیں خدا تمہیں اس کو تکلیف نہ پہنچ جائے۔تو تم تو سچے ہو اور مومن ہو اور خدا کی رحمتیں تم پر ہوں مگر تمہیں یہ حق نہیں کہ کیونکہ ایسا شخص اگر آزاد چھوڑا جائے گا تو دوسروں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ایک راہزن پر رحم کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔پس اس کے متعلق بتاؤ۔کھل کر بتاؤ اس کا حوالہ پیش کرو یہ تو ایک اتفاقی واقعہ ہے۔مگر میں یہ بتارہا ہوں کہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔گھروں میں بدخلقی کی اطلاع، ہمسایوں سے بھی بدخلقی کی اطلاع، دنیا کی حرص میں لوگوں کے پیسے لوٹنا اور بڑے بڑے ان پر ظلم کرنا، یہ نہ جانا کہ پیچھے ان کی ماؤں بہنوں کا کیا حال ہے۔آج ہی ایک ماں کا خط ملا۔اس قدر دردناک کہ اپنے بچے کی صورت دیکھنے کو ترس گئی ہے۔وہ فلاں ملک میں اٹکا پڑا ہے۔کیونکہ ایک شخص اس کو فلاں جگہ پہنچانے کے لالچ میں کئی لاکھ روپے بھی کھا گیا ہے اور اس کو وہاں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔کچھ پتا نہیں اس کا کیا حال ہے۔تو سوائے اس کے کہ آپ کی بدنصیبی میں ماؤں کے دل کی بدعائیں بھی پہنچ جائیں اس کے سوا اور آپ کیا کمارہے ہیں۔یہ