خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 365
خطبات طاہر جلد 13 365 خطبہ جمعہ فرموده 20 رمئی 1994 ء اخلاق نصیحت اور عمل کے ذریعے سنوارے جاتے ہیں۔صلى الله آنحضرت کا سب سے بڑا ہتھیار حسن عمل تھا۔( خطبه جمعه فرموده 20 رمئی 1994ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبّهِ مِسْكِيْنًا وَ يَتِيمَا وَ أَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا پھر فرمایا:۔(الدھر: 10,9) قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد جو سب سے زیادہ زور دیا ہے وہ خدمت خلق پر ہے اور حقیقت میں یہ دو ہی دین کے حصے ہیں یا اللہ کی عبادت ہے یا بنی نوع انسان سے اچھے تعلقات، خدا کی مخلوق سے محبت کرنا اور بارہا پہلے بھی میں یہ جماعت کو سمجھا چکا ہوں یہ دوا لگ مضمون نہیں ہیں بلکہ ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں۔جتنا آپ کو عبادت کا مفہوم سمجھ آئے گا، جتنا آپ عبادت کا