خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 308 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 308

خطبات طاہر جلد 13 308 خطبہ جمعہ فرموده 29 اپریل 1994ء تربیتی کلاس آج سے شروع ہو رہی ہے۔خدام الاحمدیہ ضلع اسلام آباد کا سالانہ اجتماع کل جمعرات سے شروع ہو چکا ہے، آج ختم ہو گا۔خدام الاحمدیہ سن ہوزے، کیلیفورنیا کا ریجنل اجتماع آج سے شروع ہو رہا ہے 30 اپریل (کل ) تک جاری رہے گا۔لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ فرینکفرٹ ریجن کا ایک روزہ سالانہ اجتماع کل تھیں اپریل بروز ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔ان سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اللہ تعالیٰ ان اجتماعات کو خالصہ للہ بنائے رکھے اور خالصہ للہ اجتماعات کی جو برکتیں اللہ کے ہاں مقدر ہیں وہ ساری ان کو نصیب ہوں۔جماعت احمدیہ کینیا کی طرف سے ایک شکوہ رہ گیا ہے کہ ان کا گزشتہ جمعے کے موقع پر مجلس شوری کا انعقاد ہوا تھا اور 24 اپریل تک وہ رہی تھی تو ان کا ذکر رہ گیا تھا تو دعا تو اب بھی ان کے لئے ہو سکتی ہے، شوری کے جو فیصلے ہوئے ہیں ابھی آخری شکل تو اختیار نہیں کر چکے، تو جو بھی انہوں نے سوچا اللہ اس میں برکت ڈالے اور جب یہاں فیصلے پہنچیں گے اور ان کی منظوری ہوگی تو ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان فیصلوں پر بہترین عمل درآمد کی بھی توفیق بخشے۔جماعت احمد یہ کیمیا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب اٹھ رہی ہے اور بیداری اور قربانی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔جب دعوت الی اللہ کی مہم کا دوبارہ یورپ سے آغاز کیا گیا ہے ( پہلے پاکستان میں جاری ہوئی تھی تو یورپ سے دوبارہ اس مضمون کو خصوصیت سے جب اٹھایا گیا تو اس وقت کینیا تمام افریقہ میں سب سے پیچھے تھا اور اتنی تھوڑی بیعتیں ہوتی تھیں کہ جب میں ان کے مربی صاحب سے پوچھا کرتا تھا کیا ہو رہا ہے؟ کہتے تھے یہ علاقہ ہی ایسا ہے یہاں شروع سے یہی رواج ہے۔میں نے کہا ہم نے تو رواج بدلنے ہیں؟ نہیں بدلتے تو توڑنے ہیں اور لازما آپ کو اٹھ کر باقی افریقہ کی سطح پر آگے بڑھنا ہو گا ور نہ تو کروڑ سال بھی بیٹھے رہیں گے تو یہاں کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔وہاں مشکل یہ تھی کہ پاکستانیوں کی ایک سوسائٹی تھی، کچھ ہندوستان کے احمدیوں کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ راضی تھے اور پتا ہی نہیں تھا کہ کس ملک میں رہتے ہیں، وہاں کے حقوق ادا کرنے ہیں، جس زمین کا نمک کھایا ہے اس کا شکریہ کا حق ادا کرنا ہے، ان کو حقیقت اسلام سمجھا کر ، ان کے دلوں کو جیت کر ان باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں رہی اور اسی پر راضی تھے جو کہ بڑی مخلص جماعت ہے چندہ بھی اچھا دے دیتے ہیں اکٹھے مل کے بیٹھے ہیں۔جیسے تھے ویسے ہی رہے اور یہاں تک کہ پھر حالات ایسے