خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 307
خطبات طاہر جلد 13 307 خطبه جمعه فرموده 29 راپریل 1994ء طاقت و امامت محملے کی غلامی میں ہے اس کے علاوہ کوئی امام نہیں۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اسلوب محمد سے سیکھیں۔( خطبه جمعه فرموده 29 /اپریل 1994ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَايُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمُ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ انْقُكُمْ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات : 14) پھر فرمایا:۔آج کے جمعہ کے لئے بھی کچھ اعلانات ہیں اور دعا کی درخواستیں ہیں ان کے ذکر کے بعد پھر انشاء اللہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں گے جس مضمون پر خطبات کا یہ سلسلہ جاری ہے۔جماعت ہائے احمد یہ یوگنڈا کا جلسہ سالانہ آج 29 راپریل سے شروع ہو رہا ہے اور جلسے کے اختتام پر یعنی یکم مئی کو ان کی مجلس شوری بھی منعقد ہوگی۔کل سے جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ اور جماعت احمد یہ سپین کی مجالس شوریٰ بھی منعقد ہورہی ہیں۔خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام 38 ویں تربیتی کلاس آج 29 راپریل سے شروع ہے 13 رمئی تک جاری رہے گی۔لجنہ اماء اللہ پاکستان کے زیر اہتمام بچیوں کی ایک