خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 306 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 306

خطبات طاہر جلد 13 306 خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1994ء کی صلاحیت کا راز اس میں مضمر ہے۔اگر یہ طریق آپ اختیار کریں گے تو معاشرے سے بدیاں بھی دور ہوں گی اور اس کے نتیجے میں خوشخبری پیدا ہوگی۔لوگ خوش ہوں گے۔اگر اس طریق کو چھوڑیں گے تو جتنی نصیحتیں کریں گے اتنی ہی نفرتیں بڑھیں گی۔پارٹی بازیاں ہوں گی ایک دوسرے کے لوگ خلاف ہوں گے، کچھ لوگوں کے لوگ نام رکھنے شروع کر دیں گے کہ یہ بڑا پاکباز آیا ہے، یہ ہمیں ایسی باتیں کہتا ہے، ہمیں ان باتوں سے روکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔تو آنحضرت ﷺ کی غلامی کا دم بھر کے آپ ہر خطرے سے محفوظ کر دیئے گئے ہیں۔سب سے بڑا محسن جود نیا میں کہیں پیدا ہوا وہ محمد رسول اللہ تھے آپ کی طرف سے کبھی کسی کو کوئی شر نہ پہنچ سکتا تھانہ پہنچا بلکہ سلام ہی سلام پہنچا ہے۔آپ نے مشکل رستوں کو بھی آسان بنا کر دکھا دیا۔آپ نے ہر اس رنگ میں تبشیر فرمائی اور انذار بھی کیا تو ایسے رنگ میں کہ اس کے نتیجہ میں خوشخبریاں پھیلیں اور آپ کی محبت دلوں میں بڑھی۔اللہ کرے کہ جماعت احمدیہ بھی یہ رنگ سیکھ لے۔اللهم صلی علیٰ محمد و علی آل محمد و بارک وسلم انک حمید مجید۔خطبہ ثانیہ سے قبل حضورانور نے فرمایا: مجھے یاد دلایا گیا ہے کہ لجنہ اماءاللہ جماعت کبابیر کا بھی ایک اجتماع ہو رہا ہے۔ان کا غالباً پانچواں اجتماع ہے۔لجنہ اماء اللہ کہا بیر ساری عرب خواتین پر مشتمل لجنہ ہے صرف ایک ان میں ہندوستان سے گئی ہوئی کشمیر کی خاتون بھی ہیں مگر وہ بھی اب بالکل عربوں کی طرح بن چکی ہیں اور ایک خدام الاحمدیہ فرینکفرٹ ریجن کا اجتماع بھی ہو رہا ہے انہوں نے بھی تحریک کی تھی کہ ہمارا ذ کر خیر جمعہ پر ہو با برکت موقع پر ہمیں بھی اس کی برکت پہنچے۔تو آپ سب بھی ہمارے مخاطب ہیں اور آپ سب کو ہم سب کی طرف سے السلام علیکم اور یہ اجتماع مبارک۔