خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 272
خطبات طاہر جلد 13 272 خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1994ء بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ كُنتُمْ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ تو ذهن میں وہ آیت رہی ہے اس لئے اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ کی بجائے قُلُوبِكُمُ پڑھا گیا۔یہ قرآن ہی کی ایک آیت ہے مگر دوسری آیت ہے، اس میں وہ لفظ نہیں ہے۔اس لئے میں نے آج دوبارہ اس کی تلاوت کی ہے تا کہ اگر کسی نے ریکارڈ کی ہو تو وہ درست تلاوت پھر ریکارڈ کر لے اور پہلی تلاوت کو حذف سمجھے یا غلط ( تلاوت کے متعلق غلط کا لفظ تو استعمال کرنے کو دل نہیں چاہتا ) مگر پہلی تلاوت کے اوپر اس صحیح تلاوت کو ریکارڈ کر لے۔) دوسری آیت جو میں نے پڑھی ہے اس کا تعلق شوری سے ہے اور اس مضمون سے بھی ہے یعنی تالیف قلب کے ساتھ۔یہ میں نے اس لئے پڑھی ہے کہ آج مختلف ممالک میں جماعت احمدیہ کی مجالس شوری منعقد ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر اجتماع بھی ہیں تو اس لئے میں نے شوریٰ کا مضمون آج کے خطبے کے لئے اختیار کیا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع گجرات کا ضلعی اجتماع کل چودہ اپریل سے شروع ہے۔خدام الاحمدیہ قیادت ضلع منڈی بہاؤالدین کا پہلا ضلعی اجتماع بھی کل سے شروع ہو چکا ہے اور آج اختتام پذیر ہوگا۔جماعت احمد یہ سویڈن کی مجلس شوریٰ آج پندرہ اپریل سے شروع ہو رہی ہے اور سب سے اہم جماعتہائے احمد یہ پاکستان کی مجلس مشاورت بھی آج سے شروع ہو رہی ہے اور انشاء اللہ تین دن جاری رہے گی۔بعض عرب ممالک میں بھی آج خدام اور اطفال کے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں۔انڈونیشیا سے بھی اطلاع ملی ہے کہ مجلس شوری کل یعنی سولہ اپریل سے شروع ہو رہی ہے اور انشاء اللہ دو دن جاری رہے گی۔جماعت احمدیہ ٹرینیڈاڈ چاند اور سورج گرہن کے نشان پر سو سال پورے ہونے پر تقریب منارہی ہے اور اس کا سارے ملک میں چرچا ہے اور وہ بھی دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تقریبات کو مفید بنائے۔پس آج جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا شوری کا مضمون میرے پیش نظر ہے۔وہ آیت جو شوری والی ہے وہ بھی اسی مضمون سے تعلق رکھتی ہے۔فَمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ پس یہ محض اللہ کی طرف سے رحمت ہے کہ تو ان پر مہربان ہو گیا ان کے لئے تیرا دل نرم ہو گیا۔وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ اگر تو سخت دل ہوتا اور بدخلق ہوتا (نعوذ بالله من ذالك ( لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ وه تیرے ارد گرد