خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 242 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 242

خطبات طاہر جلد 13 242 خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1994ء گئے ہیں ان کو سمجھیں اور ان کو اپنے دلوں میں جاری کریں ان کو اور بھی بہت سی آیات ہیں مگر اس وقت خطبہ کے لمبا ہونے کا خوف ہے میں ان کو چھوڑ رہا ہوں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔پھر ایک دو اور اقتباس، پھر بعض صحابہ کی مثالیں۔تو اس طرح اس مضمون کو اگر ہو سکے تو آج اس خطبے میں اس سلسلے کی آخری کڑی بناؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: چنانچہ قرآن شریف میں ہے۔اذْكُرُونِی اَذْكُرُكُمُ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ یعنی اے میرے بندو! تم مجھے یاد کیا کرو اور میری یاد میں مصروف رہا کرو۔میں بھی تم کو نہ بھولوں گا تمہارا خیال رکھوں گا اور میرا شکر کیا کرو اور میرے انعامات کی قدر کیا کرو اور کفر نہ کیا کرو۔اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ذکر الہی کے ترک اور اس سے غفلت کا نام کفر ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ: 189) پس کفر سے مراد صرف یہ نہیں ہے کہ انسان کھلم کھلا اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کر دے کیونکہ رسولوں کا آخری مقصد ذکر الہی ہے۔پس ذکر الہی سے جو شخص غافل ہوتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں وہ عملاً کفر کر رہا ہوتا ہے اور اس آیت نے یہی نتیجہ ہمارے سامنے رکھا ہے۔اذْكُرُونِی میرا ذکر کیا کرو اذْكُرُكُم میں تمہارا ذکر کروں گا۔وَاشْكُرُ وا لی اور میرا شکر ادا کیا کرو، وَلَا تَكْفُرُونِ اور میرا کفر نہ کیا کرو۔یہاں کفر کا ایک معنی جو عامۃ المسلمین کے سامنے یا عام قاری کے سامنے واضح ہے وہ ہے ناشکری لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ناشکری کی بجائے کفر کے ان معنوں میں اس کو سمجھا ہے جو کفر کے معروف معنی ہیں یعنی خدا کا انکار اور در حقیقت ناشکری اور انکار بھی دو بہنیں ہیں یا یوں کہنا چاہئے کہ ناشکری کے پیٹ سے ہی حقیقت میں انکار پھوٹتا ہے اور ان کا ماں بیٹی کا رشتہ ہے۔پس قرآن کریم نے جہاں وَلَا تَكْفُرُونِ فرمایا اگر اس کا ترجمہ ناشکری بھی کریں گے تو امر واقعہ یہ ہے کہ ناشکرے ہی ہیں جو کافر ہوا کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی اتنی بے شمار نعمتیں تمام دنیا میں پھیلی پڑی ہیں کہ وہ شخص جوان نعمتوں کو دیکھ کر اس کے شکر کی طرف مائل ہو اس سے انکار کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔کون سا احتمال ہے