خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 230
خطبات طاہر جلد 13 230 خطبه جمعه فرموده 25 / مارچ 1994ء خطرہ محسوس ہوا۔دیکھا تو دودھ سے خالی تھے اور جو دودھ سے خالی ہو وہ جھکتا نہیں ہے اور متکبر کی بھی یہی مثال ہے جس کے اندر کچھ نہ ہو وہ تکبر سے سر اٹھا کے پھرتا ہے۔جو عارف باللہ ہو، جو اللہ کی محبت رکھتا ہو اتنا ہی وہ جھکتا چلا جاتا ہے اور ظاہری طور پر کھیت کے ساتھ اس کی مثال بہت ہی عمدہ ہے۔پس ذکر الہی سے اگر خالی نمازیں ہوں گی اور اکثر نمازوں میں بہت سارا حصہ ذکر الہی سے خالی رہتا ہے تو وہ برتن تو ہے مگر اس میں دودھ نہیں پڑا۔پس آپ اپنی نمازوں میں خدا کی یاد کا دودھ بھریں پھر دیکھیں آپ کتنی ترقی کرتے ہیں۔جہاں تک بورکینا فاسو کا تعلق ہے یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب جماعت کی طرف بہت زیادہ رجحان ہے اور دن بدن نئے نئے علاقوں سے تقاضے آ رہے ہیں اور باوجود اس کے کہ ہمارے پاس فرینچ سپیلنگ مبلغین کی کمی ہے مگر اس کے باوجود مقامی معلمین تیار کرتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تو اس ضمن میں میں یہ بھی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ فرانسیسی زبان کی طرف بھی توجہ کریں۔فرانسیسی بہت بڑے بڑے علاقے ہیں جن میں اس وقت جماعت کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اس میں آئیوری کوسٹ ہے اس میں بورکینا فاسو بھی ہے۔اس میں زائر ہے اور خود فرانس میں بھی اب ہمیں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔پس فرنچ سپیکنگ مبلغین کی ضرورت ہے۔اپنے بچوں کو اور واقفین نو کو جہاں جہاں بھی فرانسیسی زبان اچھی سکھانے کا امکان موجود ہے وہاں ضرور سکھائیں۔ہم جب اپنے پروگرام جاری کریں گے اس میں بھی زبان سکھائیں گے انشاء اللہ۔لیکن وہ آہستہ پروگرام ہے اور سارے دن میں صرف ایک ہی کلاس تو نہیں لی جاسکتی۔اس لئے وہ صبر طلب ہے تقریباً دو سال میں جا کر میرا خیال ہے ایک انسان اس پروگرام کے ذریعے فرفر ایک زبان بولنی شروع کر دے گا۔فرفر نہیں تو کسی حد تک ضرور بولنے لگ جائے گا۔انشاء اللہ۔لیکن ہمیں جلدی ہے اس لئے باقاعدہ جس طرح سکولوں اور کالجوں میں محنت کے ساتھ زبانیں پڑھائی جاتی ہیں، اس طرح احمدی نوجوان یہ زبان بھی سیکھیں اور جو فرانسیسی علاقوں میں بچے ہیں ان کو میری نصیحت ہے ان کو اردو بھی سکھائیں کیونکہ در حقیقت ایک انسان جیسا ترجمہ اپنی زبان میں کر سکتا ہے ویسا تر جمہ کسی دوسری زبان میں نہیں کر سکتا۔اب دیکھیں ہمارے ہاں اردو سے انگریزی ترجمہ ہوتا ہے۔بڑی مشکل سے اب ہمیں اللہ کے فضل سے وہ خاتون میسر آئی ہیں جن کو خدا نے غیر معمولی ملکہ