خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 211
خطبات طاہر جلد 13 211 خطبه جمعه فرموده 18 / مارچ 1994ء ساتھ، فرمایا وہ لوگ جو یہ ہوں میں ان کے لئے دعا کر رہا ہوں اور انہی کی تمنا میرے دل میں ہے کہ اللہ مجھے ویسے لوگ عطا فرمائے۔فرماتے ہیں ” جنہوں نے اس سلسلے میں داخل ہونا بصدق قدم اختیار کر لیا ہے ان کے لئے دعاؤں سے غافل نہیں ہوں گا بلکہ ان کی زندگی کے لئے موت تک دریغ نہیں کروں گا اور ان کے لئے خدا تعالیٰ سے وہ روحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادے کی طرح ان کے تمام وجود میں دوڑے۔“ وہ نور جومحمد رسول اللہ ﷺ کی ذات سے چکا تھاوہ دوسرے گھروں میں بھی منتقل ہونا تھا جو ہوا اور خدا نے اپنے قرآن میں اس کی گواہی دی وہی زبان وہی آسمانی زبان ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام استعمال فرمارہے ہیں فرماتے ہیں "برقی روؤں کی طرح یہ میری روحانی طاقتیں ان تمام وجودوں میں دوڑنے لگیں اور میں یقین رکھتا ہوں اور ان کے لئے جو داخل سلسلہ ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہوگا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه: ۱۶۵) پس صبر سے ان راہوں پر قدم مارتے رہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام آپ سے جو توقع رکھتے ہیں اور جو بنانا چاہتے اللہ کرے کہ ہم وہ جماعت بن جائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے اس پاک تصور میں دیکھی جو میں نے آپ کے سامنے پیش کیا ہے اور اگر یہ ہو جائے تو پھر سب وارے نیارے ہیں پھر سب میدان جیتے گئے، اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین