خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 133
خطبات طاہر جلد 13 133 خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1994ء نکلے گا جو آپ کے ماحول کو روشن کرے گا، آپ کے گردو پیش کو روشن کرے گا، آپ کو ترقی کے نئے رستے دکھائے گا، آپ کے آگے آگے چلے گا اور اس کے فیض سے پھر آپ دنیا کو بھی حقیقی عبادت کا ذوق عطا کرنے کی اہلیت حاصل کر لیں گے۔حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ” جب رمضان سلامتی سے گزر جائے تو سمجھو کہ سارا سال سلامت ہے ( دار قطنی بحوالہ جامع الصغیر )۔اب رمضان کے سلامتی سے گزرجانے کا مطلب یہ ہے کہ جو رخ رمضان نے اختیار کر لیا وہ قائم ہو گیا اور دائمی ہو گیا۔جس طرح ایک بندوق کی نالی سے گولی نکلتی ہے تو جس طرف نالی کا رخ ہے پھر جب تک دوسرے عوامل اس کا رخ موڑ نہیں دیتے وہ اسی طرف چلتی رہتی ہے۔اگر ہوا نہ ہو، کشش ثقل حائل نہ ہو، دوسری اور ایسی باتیں جو کسی حرکت کرنے والے کی حرکت میں حائل ہو جاتی ہیں ، وہ در پیش نہ ہوں تو ہمیشہ ہمیش کے لئے اسی رخ پر وہ گولی چلتی رہے گی تو رمضان کا سلامتی سے گزر جانے کا مطلب ہے، ایک مہینہ تھیں دن کی عبادتوں کی عادت، نیکی کی عادت اتنی پختہ ہو چکی ہو کہ رمضان سے نکل کر بھی قبلہ وہی رہے جس قبلے کی طرف تم رمضان میں روانہ تھے وہ رخ نہ بدلے اور سارا سال سلامتی سے گزر گیا کا یہ مطلب ہے۔یہ مطلب نہیں ہے کہ رمضان سے پیچھا چھڑاتے ہی ہر نیکی سے چھٹی کر جاؤ اور کہو چلو جی اب سال گزر گیا۔سال گزرنے میں نصیحت یہ ہے کہ سلامتی میں کہتا ہی اس کو ہوں جس کے نتیجے میں سال بھر کو سلامتی نصیب ہو۔مہینے کی سلامتی نہیں، ایک مہینہ سارے سال کی ضمانت لے کر آئے وہ رمضان ہے جس کو کہا جا سکتا ہے کہ سلامتی سے گزر گیا۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو روزہ دار جھوٹی بات اور غلط کام نہیں چھوڑ تا اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانے پینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔( بخاری کتاب الصوم) چھوڑے نہ چھوڑے، جو مرضی کرتا پھرے۔اللہ تعالیٰ کو اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ اس نے میری خاطر کھانا چھوڑ دیا اور پانی پینا بند کر دیا۔جو چھوڑنے والی باتیں ہیں وہ یہ ہیں حقیقت میں اور جو چھڑائی جارہی ہیں وہ تو جائز باتیں ہیں وہ تو عارضی طور پر بد باتوں کو چھڑانے کے لئے آپ کو ایک ورزش کروائی جارہی ہے۔تو عجیب بات ہے کہ لوگ وہ باتیں جو حلال ہیں اور جائز ہیں وہ تو چھوڑ دیتے ہیں روزوں میں، اور جو حرام ہیں وہ نہیں چھوڑتے اور بڑی بھاری تعداد ایسے بے وقوفوں