خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 1004
خطبات طاہر جلد 13 1004 خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1994ء دردناک شہادتیں ہوئی ہیں لیکن ان کا یہ پھل ہے۔بس اور یہ ارادے لے کر نکلتے ہیں کہ اس سال ہم ان کی کتنی مسجد میں جلائیں گے، کتنی قبریں اکھیڑیں گے اور جتنی قبریں انہوں نے پہلے اکھیڑی تھیں اس سے زیادہ 1894ء میں ایک اکھیٹر بیٹھے ہیں جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے۔اس سال میں انہوں نے زیادہ قبریں اکھیڑی ہیں تو یہ کامیابی ہے؟ مردوں کی قبریں اکھیڑ کر ان کو بے حرمت کرنے کی کوشش کرنا یہ بدبختی ہے، تو جس کے حصے میں یہ رضائے باری تعالیٰ لکھی ہو کہ اتنی مسجد میں برباد کیں، اتنے آدمیوں کو قتل کیا، اتنے لوگوں کے مال لوٹے ، اتنے لوگوں کو اس سزا میں کہ انہوں نے کہا صلى الله ھالا اله الا الله محمد رسول الله، زدو کوب کیا، مارا پیٹا اور تھانوں میں لے کے گئے اور پھر صلى الله مقد مے دائر کئے ، پھر ہم نے ان کے اس اقرار پر کہ حضرت محمد رسول اللہ کے سچے ہیں رسول الله و کی ہتک کے الزام میں موت کی پھانسی کا پھندا دکھاتے ہوئے ان پر مقدمے درج کئے کہ یہ تمہارا صلى الله انجام ہے اور کہو کہ محمد رسول اللہ یہ سچے ہیں۔کتنے احمدی ہیں جو پیچھے ہٹے؟ ایک بھی نہیں۔ابھی حال ہی میں جو انور آباد میں شہادت ہوئی ہے وہ نو جوان تھا، مخلص سندھی اور اس کے گھر لے جا کر بھی ، اس کے باہر بھی لوگوں کے سامنے ان کے ساتھیوں کو انہوں نے بار بار کہا کہ تو بہ کر لو۔پہلے تو کہا کہ کلمہ سناؤ انہوں نے کلمہ سنایا، انہوں نے کہا یہ تو ہمارا بھی یہی کلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تو ہمارا بھی تو یہی کلمہ ہے ہم کیا کر سکتے ہیں۔کہا نہیں پھر دوسرا کلمہ یہ پڑھو کہ مرزا غلام احمد کو گندی گالیاں دو۔انہوں نے کہا ہمیں سکھایا نہیں خدا نے تم بدبختوں کے حصے میں تم جو مرضی کرو مگر جو کلمہ خدا نے ہمیں سکھایا نہیں وہ ہم نہیں پڑھیں گے اور اس جرم میں ان کو گولی ماردی ہے۔اب بتائیں آپ یہ کامیابیاں ہیں جن پر فخر کر رہے ہیں اس لئے یہ سال کلیہ ان کی نامرادیوں کا سال ہے۔یہ وہ سال ہے جس میں جب سے میں نے ہجرت کی ہے عارضی طور پر ، پہلی بار ہے کہ دس نئے ممالک احمدیت کی آغوش میں داخل ہوئے ہیں۔بڑی لمبی فہرست ہے برکتوں کی لیکن وہ انشاء اللہ آئندہ جلسے پر میں پیش کروں گا۔اب میں آخر پر آپ کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اجتماعی جائزے بھی پیش ہوتے رہتے ہیں ، ہوں گے۔سال میں جہاں بھی جوڑ ڈال لیں وہاں یہ جائزے پیش ہو سکتے ہیں انشاء اللہ۔آئندہ سال میں وسط میں تقریباً جلسہ UK پہ یہ میں تفصیل سے خوشخبریاں آپ کو سناؤں گا لیکن آخری یاد دہانی