خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1003 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 1003

خطبات طاہر جلد 13 1003 خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1994ء جیسے کہا جائے کہ اس شیر کے چنگل سے فلاں بے چارہ زندہ سلامت نکل آئے تو شیر کے لئے بد دعا ہی ہوگی لیکن جس معصوم کے لئے اس کے چنگل سے بچانے کے لئے ہے وہ تو دعاہی بنتی ہے تو انجام کا رایسی دعائیں نیک دعائیں ہوتی ہیں اگر چہ بددعا کی راہ سے کچھ تلخ قدم اٹھا کے گزرنا پڑتا ہے۔پس اس سال کی آخری گھڑیوں میں اس دعا کو بھی یاد رکھیں ، ان کے تفاخر ، ان کی بے باکیاں اور اس قسم کی تعلیاں اللہ تعالی ساری جھوٹی کر کے ان کے منہ پر مارے اور ان کی ساری مراد یں ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور وہ دعا جس کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی یہ اس سال بھی جاری رہے گی آئندہ بھی جاری رہے گی اور ایسے آثار میں دیکھ رہا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو پایہ قبولیت میں جگہ بخش رہا ہے۔ایک اور ان کا حوالہ تھا کہ مرزا طاہر احمد نے یہ عجیب بے ہودہ بیان دیا ہے کہ یہ غلبہ احمدیت کی صدی ہے اس کے بعد عجیب وغریب ایک پاگلوں والی منطق ہے جس کی سمجھ آ ہی نہیں سکتی۔منطق یہ ہے اول تو ان کے عقیدے کے مطابق پندرھویں صدی کا وجود نہیں ہونا چاہئے تھا۔چونکہ مرزا قادیانی نے چودھویں صدی کو آخری صدی اور خود کو آخری صدی کا آخری مجدد قرار دیا ہے۔ایسی جاہلانہ بات ہے بالکل بر عکس معاملہ ہے۔یہ مولوی شور مچایا کرتے تھے کہ چودھویں صدی ختم نہیں ہوگی جب تک مہدی نہ آجائے اور ہم کہتے تھے کہ روک کے دیکھ لو اس نے ختم ہونا ہی ہونا ہے۔یہ بحثیں تھیں ان کی جھوٹے کی یادداشت نہیں ہوتی۔اس قدر بے وقوف قوم ہے کہ جو احمدی کہتے تھے وہ اپنا موقف بنا لیا ہے جو وہ خود آپ کہا کرتے تھے وہ احمدیوں کا موقف بنا دیا اور پھر اس الہام یا وحی کے برخلاف پندرھویں صدی آہی گئی نا۔لو بولو اب دیکھیں اس قدر بے ہودہ بکواس ، جھوٹ ، نہ عقل، نہ کوئی تک یہ حال ہو گیا ہے ان کی عقلوں کا مخبوط الحواس ہو گئے ہیں۔لیکن پھر کہتے ہیں لیکن یا درکھیں یہ جوصدی گزررہی ہے یہ صدی قادیانیت کی موت کی ثابت ہوگی اور یہی ڈش انٹینا جس پر یہ اترار ہے ہیں یہ انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا۔یہ کہتے ہیں ، فائدہ نہیں پہنچا سکے گا۔مکہ مکرمہ سے اعلان ہو رہا ہے کہ بڑے فائدے پہنچا گیا ہے اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو بہت لیٹ ہو جائے گا۔کس کی بات آدمی مانے۔ہم جانتے ہیں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ اتنا عظیم الشان روحانی فائدہ پہنچ رہا ہے تبلیغی ، تربیتی اور ہر پہلو سے کہ اس کی آگ لگی ہوئی ہے ان کو جس کی وجہ سے طیش آ رہا ہے۔جوابی کارروائی کے طور پر کچھ احمدی شہید کر دیئے انہوں نے حال ہی میں کچھ عرصے میں چار پانچ بہت ہی