خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 960
خطبات طاہر جلد ۱۲ 960 خطبه جمعه ۱۰/ دسمبر ۱۹۹۳ء جواب میں پھر ان کا بہت ہی پیارا اخلاص کا خط ویسا ہی ملا جیسے پرانے زمانے میں لکھا کرتے تھے اور اچانک ساری میل اگر تھی بھی تو دھل گئی تو بالکل دل صاف ہو گئے۔پھر میں نے جوابا ایک خط ان کو لکھا وہ شاید ابھی رستے میں ہی ہو گا کہ ان کا وصال ہو گیا۔تو میں سمجھتا ہوں وہ لوگ جو پاک دل ہوں للہ محبت کرنے والے ہوں خواہ غلطی بھی ہو جائے اور اللہ بغض کرنے والے ہوں خواہ غلطی بھی ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں سے پردہ پوشی فرماتا ہے اور ان سے رحم کا سلوک فرماتا ہے۔بلانے سے پہلے ان کے سب حساب صاف کر دیتا ہے۔ان کی تین بچیاں ابھی قابل شادی ہیں گل آٹھ بچیاں ہیں جن میں سے پانچ کی شادی ہو چکی کی ہے اور تین ابھی باقی ہیں۔ان کی بچی کا مجھے فون آیا تھا میں نے کہا پہلی بھی تو خدا ہی نے کروا ئیں تھیں سب خوش ہیں اپنی جگہ پہ ، بہت نیک بچیاں ہیں۔ان کی بھی خدا ہی حفاظت فرمائے گا خودسر پرستی کرے گا۔گھبراؤ نہیں اور آپ بھی دعا میں اس بات کو پیش نظر رکھیں۔ان کی بیوہ بھی بہت نیک، بہت ہی فدائی ، بہت اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے والی خاتون ہیں۔ان کے علاوہ ایک جنازہ اور کوئٹہ سے جو کبری بیگم کا ہے۔بہت ہی مخلص خاتون تھیں۔دعا گو اور کچی رؤیا دیکھنے والی اور مجھے کل ہی کسی نے بتایا کہ یہ وہ ہیں، جو بچپن میں ہمارے گھر رہا کرتی تھیں۔کبری ایک خاتون ہوتی تھیں لمبے قد کی جن کو میری امی سے بہت تعلق تھا اور بچپن کا ایک لمبا عرصہ وہ ہمارے گھر رہی ہیں۔اس کے بعد پھر مجھے پتا نہیں کہاں چلی گئیں۔تو کل ہی مجھے ایک کوئٹہ کی خاتون نے بتایا کہ یہ وہی تھیں جو تمہارے گھر رہا کرتی تھیں۔تو آج یہ دو کوئٹہ کے جنازے ہیں جن کی نماز جنازہ ہائے غائب انشاء اللہ عصر کی نماز کے معا بعد ہوگی۔