خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 903 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 903

خطبات طاہر جلد ۱۲ 903 خطبه جمعه ۲۶ نومبر ۱۹۹۳ء سب سے بڑاذ کر الہی نماز ہے۔مختلف مسلمان فرقوں کے ذکر الہی کے طریق اور تصورات (خطبه جمعه فرموده ۲۶ نومبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں:۔وَأَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَى إِنَّنِي أَنَا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى إِنَّ السَّاعَةَ أُتِيَةٌ أَكَادُ أَخْفِيْهَا لتجرے كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى ( :۱۴-۱۲) پھر فرمایا:۔ذکر کے مضمون میں جہاں میں نے گزشتہ خطبہ کو ختم کیا تھا اس سے آگے آج انشاء اللہ مضمون کو چلاؤں گا لیکن اب جیسا کہ روزمرہ کا ایک رواج بن چکا ہے اور ایک مجبوری بھی ہے کیونکہ دنیا میں جو مختلف اجتماعات ہو رہے ہوتے ہیں ان کی طرف سے ایسی خواہش کے اظہار ملتے ہیں کہ ہمارا ذ کر خیر بھی اس مجلس میں چلے تا کہ سب دنیا سے ہمیں دعائیں ملیں۔پس اس پہلو سے اگر تھوڑا سا وقت ہر جمعے پر ان کے ذکر میں خرچ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب اجتماعات کو جن کی میں آگے فہرست پڑھتا ہوں اور ان کی تفصیل بیان کروں گا اپنے فضل کے ساتھ اپنے ذکر کی آماجگاہ بنا دے۔آج خصوصیت سے ان اجتماعات کے لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ یہ ساری مجلسیں اللہ کے ذکر