خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 885 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 885

خطبات طاہر جلد ۱۲ 885 خطبہ جمعہ ۱۹/ نومبر ۱۹۹۳ء ہوں کہ جن نیکیوں کے نتیجے میں آپس میں تعاون اور ایک دوسرے سے محبت اور خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی روح کے نتیجے میں، آپ کو اللہ تعالیٰ نے اب پھل دار بنایا ہے۔ان نیکیوں کی حفاظت کریں اور ہرگز ان میں کسی قسم کا رخنہ نہ پیدا ہونے دیں۔ایک امیر کے ساتھ محبت کرتے ہوئے ،اس کی اطاعت میں، اس کے پیچھے چلیں اور ہر نیک آواز پر لبیک کہنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی توقع سے بھی زیادہ بڑھ کر آپ کو کامیابیاں نصیب ہوں گی۔مجالس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یوایس اے کو خصوصیت سے یہ پیغام ہے کہ جیسا کہ آیت کریمہ میں آپ نے سن لیا ہے اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ تو خبر دار ذکرِ الہی سے ہی دل اطمینان پاسکتے ہیں اس کے سوا کوئی صورت نہیں ہے۔آپ امریکہ، ایک ایسے ملک میں کام کر رہے ہیں ، یارہ رہے ہیں۔جہاں اس کے بالکل برعکس ایک نعرہ ہے جو بلند کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام کوششیں اس نعرہ کو سچا ثابت کرنے کے لئے وقف ہیں کہ خبر دار دنیا کی پیروی ہی میں تمہیں سکون ملے گا اور ساری طمانیتیں دنیا کمانے میں ہیں اور دنیا کی لذتیں حاصل کرنے میں ہیں۔تو ان دونوں نعروں کا کتنا فرق ہے۔ایک قرآن کا نعرہ ہے وہ آسمان کا نعرہ ہے اور جو امریکہ کا نعرہ ہے وہ زمین کا نعرہ ہے۔لیکن یہ نعرہ ایسا ہے جس کے جھوٹ سارے ملک میں ظاہر و باہر ہیں۔کوئی دل نہیں ہے جو وہاں طمانیت پاسکا ہو۔دولتوں کے انبار لگے پڑے ہیں۔عیش وعشرت کے سارے سامان مہیا ہیں۔جتنے بھی انسان سوچ سکتا تھا یا بنا سکتا تھا۔وہ امریکہ کے قدموں میں پڑے ہیں لیکن ہر دل بے قرار ہے، ہر دل بے چین ہے جتنے زیادہ ڈرگ میں چین ڈھونڈ نے والے امریکہ میں ہوں گے شاید کسی ملک میں اتنے کم ہوں۔جتنے پاگل خانے ان لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو بے اطمینانی کے نتیجے میں پاگل ہوئے ہیں۔یعنی ساری زندگی کی بے چینیوں نے ان کو پاگل بنا دیا ہے۔جتنے پاگل خانے امریکہ میں آباد ہیں ساری دنیا میں کہیں آباد نہیں۔اتنے زیادہ کہ ان پاگل خانوں میں چونکہ وہ سمانہیں سکتے ان سے زائد بچے ہوئے پاگل وہ (Old Peaple Home) میں بھی چلے گئے ، آرام گاہوں میں بھی پہنچ گئے۔اور ابھی تک پاگل زیادہ ہیں اور جگہیں کم ہیں۔اور نفسیات کے ماہرین نے جو تجزیہ کیا ہے وہ بتاتے ہیں کہ یہ سارے پاگل وہ ہیں جو زندگی کی