خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 883
خطبات طاہر جلد ۱۲ 883 خطبہ جمعہ ۱۹/ نومبر ۱۹۹۳ء پھر فرمایا:۔سچے ذکر سے بچے اعمال صالحہ ظاہر ہوتے ہیں۔تَطْمَينُ الْقُلُوبُ اعمال صالحہ میں ڈھلتا ہے۔(خطبه جمعه فرموده ۱۹/ نومبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل ،لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں: الَّذِينَ آمَنُوْا وَتَطْمَيِنُ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَيِنُ القُلُوبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ طولي لَهُمْ وَحُسْنُ مَابٍ آج چونکہ ذکر کے موضوع پر انشاء اللہ تعالیٰ خطبات کا آغاز ہو گا۔گزشتہ کچھ جمعہ میں بھی میرا یہی ارادہ تھا لیکن وقت نہیں مل سکا دوسری باتوں میں سارا خطبے کا وقت گزر گیا۔اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں۔جس کے عنوان کے طور پر یہ آیت کریمہ میں نے پڑھی ہے۔میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ تحکیم کا دوسرا جلسہ سالانہ کل ۲۰ نومبر سے شروع ہورہا ہے اور دو دن جاری رہ کر ۲۱ کو اختتام پذیر ہو گا۔اسی طرح مجالس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یونائیٹڈ سٹیٹ کا امریکہ کا سالانہ اجتماع بھی کل سے شروع ہو رہا ہے اور ۲۱ نومبر تک جاری رہے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ گوئٹے مالا ۲۰ اور ۲۱ نومبر کو عورتوں کے حقوق پر اجتماع منعقد کر رہے ہیں۔