خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 881
خطبات طاہر جلد ۱۲ 881 خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۹۳ء قرآن کریم نے اس کے جواب میں نہی عن المنکر کرنے والے مامور فر ما دیئے ہیں ۔ ہر گھر میں مامور فرمائے ہیں ہر مجلس میں مامور فرمائے ہیں ہر گلی میں ، ہر شہر میں ۔ ان کا کام ہے کہ جب آئیں تو وہ مقابل پر آواز اٹھائیں۔ شرافت کی آواز دینی نہیں چاہئے مگر شرافت کی آواز شریفانہ طور پر بلند ہونی چاہئے اور وہ وہی طریق ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا طریق تھا۔ نصیحت کے نام پر بدتمیزیاں نہ کریں ، نصیحت کے نام پر دل آزاریاں نہ کریں مگر دل داری کی خاطر نصیحت سے احتراز بھی گناہ ہے۔ دل داری کی خاطر خاموشی سے ایک بدی کو قبول کر لینا بھی ایک بہت بڑا گناہ ہے۔ یہ درمیان کی جو صراط مستقیم ہے۔ اس پر قائم رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین )