خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 842
خطبات طاہر جلد ۱۲ 842 خطبه جمعه ۲۹/اکتوبر ۱۹۹۳ء نام موت ہے اور یہ وہ موت ہے جس کے بعد پھر کوئی زندگی نہیں ہے۔مر کے وہی زندہ ہوں گے جو اس زندگی میں خدا کے ساتھ زندہ ہیں، جو خدا کی خاطر اس دنیا کی موت اختیار کر لیتے ہیں اور اللہ میں وہ رہ کر زندہ ہوتے ہیں۔ان کی زندگی ابدی ہے کوئی موت ان کو مار نہیں سکتی ، وہ ہمیشگی کا مقام پا جاتے ہیں ، وہ اہل بقاء ہیں لیکن وہ لوگ جو اس دنیا میں زندہ رہتے ہوئے روز مر جاتے ہیں یعنی اللہ سے جدا ہو کر مر جاتے ہیں ان کی موت دائمی ہے۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ وہ تبتل اختیار کریں جس تبتل کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی توحید کا نور ہم پر جلوہ گر ہو۔ہمارے سارے وجود کونو رانی بنادے۔یہ اگر ہم کر لیں تو ساری دنیا کی نجات ہمارے ساتھ وابستہ ہو جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ ساری دنیا کی نجات آج ہمارے ساتھ ہی وابستہ ہے۔