خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 839 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 839

خطبات طاہر جلد ۱۲ 839 خطبه جمعه ۲۹/اکتوبر ۱۹۹۳ء حقیقت میں دنیا کی زمینیں ، اچھے لباس، اچھا کھانا، اچھا پینا مومنوں پر حرام نہیں ہے بلکہ قرآن کریم تو فرماتا ہے قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ اللهِ الَّتِى أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ صلى الله (الاعراف :۳۴) اے محمد یہ تو اعلان کر دے کون ہے جس نے اللہ کی زینت کو حرام قرار دیا ہے وہ زینت جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی ہے۔وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ اور ماکولات یعنی کھانے پینے کی چیزوں میں سے جو اچھی چیزیں وہ ساری کی ساری قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْیا (الاعراف: ۳۴) تو کہہ دے کہ میں نے تو یہ ساری نعمتیں ایمان والوں کی خاطر پیدا کی ہیں فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اس دنیا میں لیکن خَالِصَةً يَوْمَ الْقِیمَ ةِ اس دنیا میں غیر بھی شریک ہیں، قیامت کے دن تو صرف مومنوں کے لئے ہوں گی۔كَذَلِكَ نُفَصِلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ اسی طرح ہم آیات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔یہاں لفظ خالصہ بہت ہی اہم بیان ہے جس پر غور کریں وہ مؤمن جو دنیا میں باقی غیر مؤمن لوگوں کی طرح نعمتوں میں شریک ہوتے ہیں ان کے لئے قیامت کے دن خالص کیسے ہوسکتی ہیں۔خالصہ تب بن سکتی ہیں جب اس دنیا میں ان نعمتوں سے استفادہ کرتے ہوئے خدا کی خاطر جب بھی موقع آیا ان نعمتوں کو انہوں نے یکسر ایک غلیظ اور رڈی چیز کی طرح پھینک دیا اور جدائی اختیار کر لی۔اب رمضان آئے گا تو اس میں بھی خدا کے مومن جو بھی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ان کے عادی ہیں لیکن اس طرح خدا کی خاطر ان نعمتوں سے کنارہ کشی اختیار کر جاتے ہیں۔یہ نعمتیں بہت سے ایسے مواقع پر سامنے آتی ہیں جہاں گناہ کے نتیجہ میں حاصل ہوسکتی ہیں۔چوری کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہیں ، خیانت کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہیں، وہ نعمتیں وہ نہیں ہیں جو خدا نے اپنے مومن بندوں کے لئے پیدا کی ہیں۔مومن بندوں کے لئے وہ نعمتیں پیدا کی ہیں جو خدا ان کو عطا فرماتا ہے اور رزق حلال کے طور پر یا جائز نعمتوں کے طور پر ان کو ملتی ہیں وہاں جو لوگ ان نعمتوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں اور نا جائز ذرائع سے ان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہیں کرتے یہ وہ لوگ ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے خَالِصَةً يَّوْمَ الْقِيِّمَةِ دنیا میں تو یہ سب شریک ہیں۔حلال حرام جو کچھ سب مل کر کھاتے رہے ہیں لیکن مومن بندے ہمیشہ حرام کے مقام سے کیونکہ رک جاتے رہے ہیں اسی لئے قیامت کے دن یہ نعمتیں انہی کے لئے خاص ہوں گی ان کے غیر اس میں شریک نہیں