خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 823
خطبات طاہر جلد ۱۲ 823 خطبه جمعه ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۳ء تبتل خدا کی طرف ہجرت کرنے کا نام ہے۔تتلیہ ہے کہ انسان دل سے مخفی بتوں سے رہائی پائے۔(خطبه جمعه فرموده ۲۹ را کتوبر۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اجتماعات کے اعلانات کے سلسلے میں پہلے تو ایک معذرت پیش ہے کہ لجنہ اماءاللہ تامل ناڈو ہندوستان نے بھی گزشتہ مرتبہ یہ خواہش کی تھی کہ ان کے اجتماع کا بھی اعلان کیا جائے۔یہ صوبائی اجتماع تھا مگر غلطی سے وہ نام پڑھا نہیں گیا۔اب ان کو اپنی دعاؤں میں شامل کر لیں۔کل سے جو اجتماعات شروع ہیں وہ مجلس انصار اللہ ضلع راولپنڈی کا اجتماع ہے جو ۲۸؎ اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور آج ختم ہوگا۔انصار اللہ سٹوٹ گارڈ جرمنی ریجن کا اجتماع ہے جو ۳۰؎ اکتوبر کو ہو رہا ہے۔جماعت احمد یہ سپین کا نواں جلسہ سالانہ آج شروع ہو رہا ہے کل ۳۰ اکتوبر تک جاری رہے گا۔لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع ۳۱ اکتوبر کو منعقد ہوگا۔لجنہ اماءاللہ ساؤتھ افریقہ کا آٹھواں سالانہ اجتماع ۳۱ اکتوبر کو ہورہا ہے۔ہندوستان کے جنوبی صوبوں تامل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرالہ اور کرناٹک کی ساؤتھ ریجنل سالانہ کانفرنس ۳۱ اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقد ہوگی۔خدام الاحمدیہ پاکستان کا سالانہ اجتماع جو ۲۱ / تا ۲۳ اکتوبر ہونا تھا جس کی حسب توقع اجازت نہیں ملی۔توقع تو عموماً اچھی چیز کی لگائی جاتی ہے مگر وہاں خدام الاحمدیہ کو بھی اور دیگر جلسہ یا اجتماع کرنے والی مرکزی تنظیموں کو اب عادت پڑ چکی ہے کہ انکار میں جواب آئے گا۔اس لئے توقع