خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 805
خطبات طاہر جلد ۱۲ 805 خطبه جمعه ۲۲ را کتوبر ۱۹۹۳ء تبتل پہلے نیتوں میں ہوتا ہے۔ تبتل ہوگا تو دنیا کی کوئی قیمت آپ کے سامنے نہیں رہے گی۔ رسول کریم کی تبتل کی مثالیں ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ حسب سابق اس خطبہ کا آغاز بھی مختلف ممالک میں مختلف جماعتی اجتماعات کے ذکر سے کرتا ہوں۔ مجلس انصار اللہ ضلع اسلام آباد (پاکستان) کا تربیتی اجلاس کل سے شروع ہے اور آج اختتام پذیر ہوگا۔ مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع بھی شروع ہے جو ۲۱ سے ۲۳ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ آج مجلس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ اور ضلع لودھراں مجلس انصار اللہ بیت التوحید لاہور کے سالانہ اجتماعات ہو رہے ہیں۔ آج اور کل لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمد یہ یادگیر ( ہندوستان ) اور لجنہ اماء اللہ کیرالہ کا صوبائی اجتماع اور اسی طرح مجلس خدام الاحمد یہ بھارت کا سولہواں اور اطفال الاحمد یہ بھارت کا پندرھواں سالانہ اجتماع آج ۲۲ اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ خدام الاحمد یہ بھارت کا سالانہ اجتماع تو دراصل بہت پرانا ہے۔ جب سے خدام الاحمدیہ کا آغاز ہوا ہے وہ قادیان بھارت ہی سے ہوا تھا۔ اس لئے تعجب ہے کہ انہوں نے اپنا سلسلہ کیوں کاٹ لیا جبکہ پاکستان کی جماعتوں نے یہ گنتی اسی وقت سے شروع کر رکھی ہے جب سے کہ خدام الاحمدیہ کا آغاز ہوا تھا۔ بھارت کا جو اجتماع ہے وہ بہر حال اسی وقت سے شروع ہونا چاہئے جب سے کہ خدام الاحمدیہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اگر وہ یہ سمجھتے ہوں کہ بھارت ملک کا الگ اجتماع اب ہو رہا ہے تو وہ