خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 765 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 765

خطبات طاہر جلد ۱۲ 765 خطبہ جمعہ یکم اکتوبر۱۹۹۳ء دھوکے کی باتیں ہیں۔آئندہ خطبہ میں اس مضمون کے دوسرے پہلوؤں پر انشاء اللہ روشنی ڈالوں گا کیونکہ ہماری اصلاح کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔جب تک ہم اس مضمون کی گہرائیوں میں اتر کر خود اپنا مربی بننے کی صلاحیت اختیار نہیں کرتے تو ہم دنیا کے مربی نہیں بنائے جا سکتے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب جو غلبے کا وقت آ رہا ہے اس کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں۔اس کے ساتھ اس مضمون کا بہت گہرا تعلق ہے اگر ہمیں خدا نے جلدی غلبہ عطا کر دیا اور ہم مربی بنے کی صلاحیت سے عاری رہے تو ہم دنیا میں اللہ کے رنگ پھیلانے کی بجائے کچھ اللہ کے رنگ اور کچھ غیر اللہ کے رنگ پھیلانے والے بن جائیں گے جو بہت ہی خطرناک صورت ہے اور اگر اللہ تعالیٰ نے یہ ناپسند فرمایا کہ اس حالت میں ہم دنیا کی غلط تربیت کریں تو پھر ہماری فتح کا دن بہت دور تک ٹال دیا جائے گا۔جو قریب آتی ہے وہ دور کر دی جائے گی۔پس آپ اپنے نفس کے بچے مربی بن جائیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ حسیں جو دور ہیں وہ آپ کے قریب کر دی جائیں گی۔یہ نہیں ہوگا کہ قریب کی تحسیں آپ سے دور ہٹا دی جائیں اور اس میں گہری حکمت کا راز ہے۔اس کو سمجھیں اور بڑے غور سے ان مضامین کو سنیں اور کوشش کریں کہ آپ کے اندر اپنے نفس کی تربیت کی صلاحیت پیدا ہو جائے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)۔