خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 764 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 764

خطبات طاہر جلد ۱۲ 764 خطبہ جمعہ یکم اکتوبر۱۹۹۳ء اللہ کی طرف سفر اختیار نہیں کیا ہوا۔ظاہراً کیا ہوا ہے، ارادوں کی صورت میں کیا ہوا ہے لیکن جب عملاً یہ سفر شروع کرتے ہیں تو اتنے مضبوط بندھن ہم غیر اللہ سے باندھ چکے ہوتے ہیں کہ ہماری خواہشات کا جو سلسلہ ہے وہ اتنا وسیع ہے کہ ان خواہشات کی رسی توڑنا ایک بہت بڑا کام ہے۔غیر اللہ کا خوف ہے وہ بھی دامنگیر ہے، غیر اللہ کی طمع ہے وہ بھی دامنگیر ہے اور انسانی تعلق کے ہر دائرے میں یہ رسے بندھے ہوئے ہیں۔ایک گوشہ تو نہیں جہاں خطرہ ہو ، دل کے سارے گوشوں میں خطرات ہی خطرات بسے ہوئے ہیں۔اس لئے فرمایا فَفِرُّوا اِلَی اللہ خدا کے لئے خدا کی طرف دوڑو۔اِنّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ۔میں اس کی طرف سے تمہیں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔پس اس حیرت انگیز انتباہ کے اور اتنے روشن انتباہ کے بعد ہمیں لازماً بیدار مغزی سے اپنے نفوس کا مشاہدہ کرنا ہو گا۔وہ جگہیں تلاش کرنی ہوں گی جہاں غیر اللہ کے بھیانک ، بدصورت اور مہلک جانور چھپے بیٹھے ہیں۔ان سے تعلق تو ڑ کر خدا کی طرف جانا ہوگا اور اس طرح خدا کی طرف جانے کے بعد بہت سے رستے نکل آئیں گے۔ایک انسان کا ایک مزاج ہے، اسی پر انسان غور کر کے دیکھ لے۔مثلاً کسی سے محبت کا تعلق ، رحمت ، شفقت کا مزاج۔اس میں اللہ تعالیٰ کے مزاج کا اپنا ایک رنگ ہے اور غیر اللہ میں بھی رحمت اور شفقت پائی جاتی ہے لیکن اس کا ایک اور رنگ ہے۔پس رنگوں کا مضمون اس تعلق میں تب ظاہر ہوگا جب آپ اپنی ایک ایک صفت پر غور کریں گے اور معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ اس صفت میں اللہ کا رنگ ہے یا غیر اللہ کا رنگ۔دیکھنے والے کو تو ہر شفیق آدمی شفیق ہی دکھائی دے گا۔وہ پیار کرتا ہے، محبت کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ بڑا ہی محبت کرنے والا مہربان وجود ہے۔لیکن جب آپ دیکھیں گے کہ اس کی محبت عدل سے عاری ہے۔جب دیکھیں گے کہ اس کی محبت غیر اللہ کی عبادت کرنے والی محبت بن جاتی ہے تو اس کے اندر اللہ کا رنگ نہیں ہو گا۔بظا ہر صفت نظر آئے گی۔رحمانیت اور رحیمیت کے کچھ جلوے آپ اس کی ذات میں دیکھیں گے لیکن صِبْغَةَ اللهِ سے عاری، اللہ کے رنگ سے خالی ، تو یہ مضمون اور زیادہ گہرا ہو جاتا ہے اور زیادہ احتیاط کا تقاضا کرتا ہے کہ محض خدا کی ظاہری صفات کا کسی بندے میں پایا جانا کافی نہیں، اس کی ہر صفت پر جو خدا کی صفت سے ملتی جلتی ہے اللہ کے رنگ کا غالب آنا ضروری ہے جب وہ صبغۃ اللہ کے رنگ کے مشابہ ہو جائے تو پھر رحمانیت محبت کے لائق ہو گی، پھر رحیمیت محبت کے لائق ہو گی اس کے بغیر محض