خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 763 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 763

خطبات طاہر جلد ۱۲ فرمایا ہے۔763 ہر بیشہ گماں مبر که خالیست شاید که پلنگ خفته باشد خطبہ جمعہ یکم اکتو بر۱۹۹۳ء جھاڑیوں یا درختوں کا ہر وہ جھرمٹ جس میں جانور چھپ جاتے ہیں تم بے فکری سے اس جنگل میں یوں نہ چلنا کہ گویا ہر جھرمٹ، ہر گوشہ جو ہے وہ جانوروں سے خالی پڑا ہے۔شاید کہ پلنگ خفتہ باشد ہوسکتا ہے کہ کوئی چیتا اس میں چھپا ہوا ہو۔پس انسان کے لئے اس میں ایک بڑی عظیم نصیحت ہے۔ہم اپنے دل کے گوشوں سے بے خبر سفر کرتے رہتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ اس میں بہت سے چیتے بلکہ بہت ہی زیادہ ہولناک جانور چھپے ہوئے ہیں۔انذار کا مضمون اس بات سے تعلق رکھتا ہے جو اس آیت میں بیان فرمایا گیا ہے کہ اِنّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ میں خدا کی طرف سے تمہیں کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔پس وہ ڈرانے والی کیا بات ہے ! وہ یہ بات ہے کہ ہمارے وجود میں تمہیں بتاتا ہوں کہ غیر اللہ کے بہت سے نقوش تمہارے دل میں موجود ہیں جنہوں نے فطرت کے اس نقش کو چھپا دیا ہے جس پر خدا نے تمہیں پیدا کیا ہے۔جب تک وہ نقش ظاہر نہیں ہو گا خدا سے ایک میٹنگ پوائنٹ نہیں بنے گا۔اتحاد اور اتصال کی جگہ قائم نہیں ہو سکتی۔ہر چیز پر ہر دوسری چیز کا نقش جم ہی نہیں سکتا جب تک وہ چیز اتنی صاف نہ ہو یا اتنی اس کی نوعیت کے مطابق نہ ہو جائے کہ وہ باہم ایک دوسرے کے ساتھ ایک طبعی تعلق رکھتے ہوں۔بعض سیاہیوں پر دوسرے رنگ نہیں چڑھ سکتے۔بعض چکنے کا غذ پر بعض اور قسم کی سیاہیاں نہیں لکھی جاسکتیں مگر جب ان کے مزاج کی سیاہی استعمال کریں تو وہ فورا بڑے شوخ رنگ میں ظاہر ہوتی ہیں۔تو فرمایا کہ خدا کا خوف کرو، خدا کی طرف تم نے دوڑنا ہے، کس چیز سے دوڑنا ہے، تمہارے وجود کے اندر غیر اللہ کے رنگ موجود ہیں ، ہر رنگ کی نشاندہی کرنی ہوگی۔جہاں غیر اللہ کا رنگ دیکھو گے اس رنگ کو چھوڑ کر اللہ کے رنگ کی طرف دوڑ ناور نہ تو خدا کا وجود ہر جگہ ہے۔آپ کہاں سے کس طرف دوڑیں گے مگر اپنے وجود میں ڈوب کر آپ اگر دیکھیں گے تو آپ کو ہر جگہ سے دوڑنے کی اتنی جگہیں دکھائی دیں گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے کہ ان خطرات کی حالت میں میں زندگی بسر کر رہا تھا۔پھر یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ ہمیں اس حالت میں موت نہیں دیتا کہ ابھی ہم نے غیر اللہ سے