خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 743
خطبات طاہر جلد ۱۲ 743 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء کی توانائی نصیب ہوتی ہے اور تمہاری کسی توانائی کی اس کو ضرورت نہیں۔اس لئے اس سے تعلق توڑو گے تو توانائی سے محروم رہ جاؤ گے اور اس کا کوئی نقصان نہیں۔اس لئے یہ نہ سمجھو کہ خدا تعالیٰ اپنے حرص میں اپنے کسی فائدہ کے لئے تمہیں بلاتا ہے تمہارے فائدہ کے لئے تمہیں بلاتا ہے اس لئے ایسے خدا کی طرف دوڑو جس کے بغیر تمہاری حقیقی بقاء ہو ہی نہیں سکتی۔فرمایا قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آنْ أَكُونَ اَوَّلَ مَنْ أَسْلَم میں اسلام لانے والوں میں سب سے پہلا ہو جاؤں۔اب یہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات پر ایک عظیم الشان انعام ہے کہ سب پہلوں سے آپ کے اسلام کو پہلے قرار دے دیا۔یہاں اول زمانی نہیں ہے کیونکہ قرآن کریم میں ملتا ہے کہ اس سے پہلے جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم سے فرمایا اسلِم قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرہ:۱۳۲) اے ابراہیم ! اسلام لے آ۔یعنی خدا کے سپر د ہو جا، تو کہا کہ اے اللہ ! میں تو ہو چکا۔میں تو پہلے سے ہو چکا ہوں۔زمانے کے لحاظ سے آنحضور ﷺ سے ہزاروں برس پہلے تھے لیکن اس کے با وجود فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے۔مراد یہ ہے کہ خدا کے نزدیک میں پہلا ہوں۔لامتناہی زمانہ ماقبل گزر چکا ہو تب بھی اللہ جانتا ہے کہ اسلام میں مجھ سے اول اور کوئی نہیں ہے اور حکم دیا ہے تو بیان کیا ہے ورنہ شاید بیان بھی نہ فرماتے۔طبیعت میں ایسا انکسار تھا کہ اپنے باطنی حسن کو مجبوری کے سوا خود کھول کر بیان نہیں فرمایا کرتے تھے۔بعض باتوں کا حکم دیا گیا ہے اِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ - أَنْ أَكُونَ کے بعد پہلے اسلام نہیں لائے۔اس مضمون کو اچھی طرح یاد رکھیں۔یہ نہ سمجھیں کہ مراد ہے کہ جب خدا نے حکم دیا تب میں سب سے پہلے اسلام لے آیا۔خدا کے حکم دینے سے پہلے جب تک یہ آیت نازل نہیں ہوئی رسول اللہ اللہ کی کیا حالت تھی اور وہ اگر بعد میں اسلام لائے تو اول ہو کیسے گئے۔یہاں حکم سے مراد ہے کہ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ تو ہی ہے اور اس کا اعلان کر۔دنیا کو بتادے کہ تجھ سے بڑھ کر کوئی اسلام لانے والا نہیں ہے۔وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اور مشرکین میں سے نہ ہو۔آیت کے اس بقیہ حصے نے تو اس راز سے خوب پردہ اٹھا دیا کہ پہلی دفعہ کچھ کرنے کا حکم نہیں ہے بلکہ آپ کی حالت جاریہ کا ذکر ہے۔آنحضرت یہ کس لمحہ مشرک ہوئے تھے جو یہ حکم تھا کہ مشرکوں میں سے نہ ہو۔آپ پر کون سا ثانیہ ایسا گزراتھا کہ جب آپ