خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 729
خطبات طاہر جلد ۱۲ 729 خطبه جمعه ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء تمہارا اصل اور حقیقی جوڑا خدا تعالیٰ کی ذات ہے بس اسی کی طرف دوڑو اور اس میں پناہ ڈھونڈو۔(خطبه جمعه فرموده ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں:۔مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ (الذريات :۵۲۵۰) پھر فرمایا:۔آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا بھر میں جماعت کی مختلف تنظیموں کے اجتماعات یا تربیتی جلسے ہورہے ہیں اور دن بدن جماعتوں میں یہ شوق بڑھتا جا رہا ہے کہ ان کے جلسوں اور ان کے مختلف اجتماعات کا ذکر بھی خطبہ کے ذریعہ ساری دنیا کی جماعتوں تک پہنچے اور اس طرح ان کو ان تقریبات میں سب دنیا کی دعائیں میسر آئیں تو کچھ اجتماع کل سے شروع ہیں، کچھ آج سے، کچھ کل سے شروع ہوں گے جو اجتماعات کل سے شروع ہو چکے ہیں اور آج جمعہ کے بعد ختم ہونے ہیں ان میں سے مجلس انصار اللہ ضلع گجرات کا سالانہ اجتماع ہے، خدام الاحمدیہ ٹیکسلا ہے، خدام الاحمدیہ ضلع ساہیوال ہے۔خدام الاحمدیہ ضلع خانیوال اور فیصل آباد کی دارالذکر کی مجلس ہے۔وہ مقامات جہاں آج سے یہ دینی اجتماعات شروع ہورہے ہیں ان میں مجلس خدام الاحمدیہ جاپان ہے۔لجنہ اماءاللہ