خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 720 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 720

خطبات طاہر جلد ۱۲ 720 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء بڑا گناہ ہے۔اب بتائیں کوئی بے چارہ مومن جائے تو کہاں جائے سوائے اس کے کہ سیدھا ہو جائے اور درمیان کی راہ پر چل پڑے اسی کا نام صراط مستقیم ہے۔دونوں طرف خدا نے پہرے بٹھارکھے ہیں اور وہ بیچ کی راہ پر گامزن ہونے پر مسلمان کو مجبور کر دیتا ہے پس دیکھیں کہ امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کا یہ ایک مزید فائدہ کیسا ہمیں حاصل ہوا۔وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ ان معنوں میں ایمان بعد میں آئے گا کہ جب یہ باتیں ہوں تو پھر حقیقت میں ایمان نصیب ہوتا ہے۔ایمان سے یہ باتیں نصیب ہوئی ہیں اور ایمان ہو تو ان باتوں میں جلا پیدا ہوتی ہے، ان باتوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے لیکن ایک اور فائدہ بھی تو ہے کہ جب آپ یہ باتیں کرتے ہیں تب آپ کو سمجھ آتی ہے کہ ایمان ہوتا کیا ہے تب ایمان کی ایک نئی حلاوت آپ کو نصیب ہوتی ہے۔ایسا امر بالمعروف کرنے والا جو خود نیکیوں پر قائم ہو ایسا بدیوں سے روکنے والا جوخود بدیوں سے عاری ہو وہ حقیقت میں ایمان کی لذت پاتا ہے اور ایمان کی حلاوت اسے ہی نصیب ہوتی ہے۔وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتُبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ فرمایا اہل کتاب کو کیا پتا کہ نیکی ہوتی کیا ہے؟ جب تک ایمان نہ لائیں ان کو نیکی نہیں مل سکتی ان کو نیکی کا مزہ نہیں آسکتا۔پس دونوں باتوں کو لازم وملزوم کر دیا ایک طرف نیکی کے نتیجے میں ترقی یافتہ ایمان کی حالت عطا ہوتی ہے دوسری طرف ایمان سے خالی نیکیاں کرنے والوں کو بتایا جارہا ہے کہ تمہیں پتا ہی نہیں کہ نیکی ہوتی کیا ہے ایمان لاؤ گے تو نیکی کا پتا چلے گا۔یہ وہ نصیحت ہے جس کا آخری نکتہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایمان ہے اور ایمان کی طرف بلانا ہے کیونکہ خَيْرَ أُمَّةٍ کہنے کے بعد ایمان لانے والوں کے متعلق يرًا لَّهُمْ فرما دیا۔وہی لفظ خیر ہے جو دونوں جگہ استعمال ہوا ہے۔پس اس پہلو سے میں جماعت کو بار بار نصیحت کر رہا ہوں کہ دعوت الی اللہ کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دیں۔اس ضمن میں کچھ پہلے باتیں کہہ چکا ہوں وہ آج یاد دہانی کے لئے دہرانا چاہتا ہوں میں نے جلسے کے دنوں میں یہ اعلان کیا تھا کہ پہلے تین مہینے تربیت پر خاص زور دیں یعنی جو نئے آنے والے ہیں ان کو سنبھا لیں ان کو تعلیم دیں، ان کی تربیت کریں ، ان کو اعلیٰ اخلاق کے مضامین سمجھائیں اور ان پر عمل پیرا کرنے میں ان کی مدد کریں۔یہ وہ حصہ ہے جو اس دور سے تعلق رکھتا ہے جس میں اب میں خطبہ دے رہا ہوں ابھی تین