خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 59

خطبات طاہر جلد ۱۲ 59 خطبه جمعه ۲۲ / جنوری ۱۹۹۳ء مشرق سے مغرب تک حضرت محمد ﷺ کا جھنڈا بلند ہوگا۔آپ کے اخلاق نا قابل شکست ہیں۔سیدالقوم خادمهم گے تو دنیا کی سیادت تمہیں مل جائے گی۔پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه فرموده ۲۲ جنوری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔الْهُكُمُ التَّكَاثُرُ حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَةُ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ (التکاثر : ۲ تا ۵) کسی کہنے والے نے یہ خوب کہا تھا کہ وقت گھٹڑی کی تک تک سے نہیں بلکہ دل کی دھڑکن سے ناپا جاتا ہے۔جب سے مواصلاتی سیاروں کے ذریعہ جماعت احمدیہ کے لئے عالمی اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور ہر جمعہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک ہی وقت میں ایک عالمی حیثیت کے ساتھ اکٹھے خلیفہ وقت کا خطبہ سننے کی توفیق عطا ہو رہی ہے۔اب تو یوں لگتا ہے کہ ہمارا سال دنوں سے نہیں بلکہ جمعوں سے ناپا جارہا ہے اور احمدی ہر جگہ سے یہی لکھ رہے ہیں کہ اب تو ایک جمعہ گزرتا ہے تو دوسرے جمعہ کا انتظار شروع ہو جاتا ہے اور یہی عالم یہاں بھی ہے۔میرے دل کی بھی یہی کیفیت ہے۔جمعہ ہمیشہ ہی پیارا لگتا تھا لیکن اب تو جمعہ پر اور بھی زیادہ پیار آنے لگا ہے