خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 606 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 606

خطبات طاہر جلد ۱۲ 606 خطبه جمعه ۶ راگست ۱۹۹۳ء نجابی کی آماجگاہ بنالے وہی عرش ہے اور جہاں سب سے زیادہ شان سے وہ اترے وہ سب سے بلند تر عرش ہے۔معراج کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے قلب مطہر پر خدا اس شان سے جلوہ گر ہوا ہے تہ که تمام بنی نوع انسان میں سے نہ بھی پہلے کسی کو توفیق ملی نہ آئندہ کسی کومل سکتی ہے۔پس عرش پر خدا کا اتر نا یہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی اپنے رنگ میں ایک بجز کا اظہار فرماتا ہے یہ اور طرح کا عجز ہے لیکن اگر بندوں پر نہ جھکے تو بندوں کی کیا مجال کہ خدا سے تعلق رکھ سکیں۔پس تو حید خالص کے مضمون کو سمجھیں حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت میں اس مضمون کا مطالعہ کریں باقی کچھ حصہ میں صلى الله انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا اور اس کے بعد پھر مضمون کا دوسرا حصہ شروع ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذات کا عرفان عطا کرے۔کیونکہ عرفان کے نتیجہ میں بجز پیدا ہوتا ہے اس کے بغیر نہیں۔جتنا عجز بڑھتا ہے اتنا ہی اللہ تعالیٰ ایسے شخص کے دل کو اپنے جلووں کی آماجگاہ بنا لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین