خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 578
خطبات طاہر جلد ۱۲ 578 خطبہ جمعہ ۳۰ / جولائی ۱۹۹۳ء والے کے متعلق نہیں ملتا۔پس بعثت محمد مصطفی میں اللہ سے اس مضمون کا تعلق ہے یہ بعثت اس رنگ میں جلوہ افروز ہوئی کہ اولین کو خدا سے ملا دیا اور پھر دوبارہ یہی بعثت محمد مصطفی یہ ایک نیا جلوہ ، ایک نئی شان کا جلوہ دکھائے گی کہ آخرین کو بھی اولین سے ملا دے گی یعنی اولین کی طرح آخرین کو بھی خدا سے ملا دیا جائے گا۔یہ وہ مضمون ہے جو تعجب پیدا کرتا ہے۔اتنی دور کے لوگوں کو کس طرح اولین سے ملایا جائے گا آخر اس کا طریق کار کیا ہوگا ؟ پس حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے جب اس سوال کو سنا تو پہلے اعراض فرمایا ، جواب نہ دیا۔پھر سوال کرنے والے نے دہرایا۔پھر عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کون لوگ ہوں گے؟ جن کا ذکر مل رہا ہے۔آنحضور ﷺ نے پھر اعراض فرمایا اور اس کا جواب نہ دیا۔آنحضرت ﷺ کا اعراض فرمانا دو حکمتیں اپنے اندر رکھتا تھا جو مسلسل آپ کی سنت سے ثابت ہے۔اوّل یہ کہ سوال جاہلا نہ ہوا ور قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق جاہلوں سے اعراض کا حکم ہے۔دوسرے یہ کہ سوال ایسا ہو جس کے لئے وحی الہی کی روشنی کی ضرورت ہو۔ایسے مضامین سے تعلق رکھتا ہو کہ جب تک آسمان سے نئی روشنی نازل نہ ہو اس کا صحیح جواب نہیں دیا جا سکتا۔پس ان سوالوں سے اعراض اس دوسرے حصے سے تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا جب تیسری مرتبہ حضرت اقدس محمد مصطفی میں اللہ کے حضور یہ عرض کیا گیا عليم یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ تو آپ نے فرمایا لو كان الايمان عندالثريا لناله رجال او رجل من هولاء۔(بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة الجمعة باب قولہ تعالیٰ و اخرين منهم لما يلحقوا بهم ) کہ دیکھو اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا ان لوگوں میں سے کچھ ہوں گے یا ان لوگوں میں سے ایک مرد کامل اٹھے گا جو ثریا سے ایمان کو کھینچ کر دوبارہ زمین پر لے آئے گا۔اس سے فیض یافتہ لوگوں کا ذکر ہے جولوگ اس سے فیض پائیں گے وہی ہیں جو اولین میں ملیں گے یہ مضمون اس میں شامل ہے۔جب فرمایا ھو لاء تو کیا مطلب ہے کن لوگوں میں سے۔آنحضور ﷺ کی خدمت میں اس وقت تمام عرب صحابہ موجود تھے لیکن ایک غیر عرب بھی تھا جس کا نام سلمان فارسی ہے۔حضرت اقدس صلى الله محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنے کسی عرب صحابی کے کندھے پر ہاتھ نہ رکھا بلکہ اس ایک کے کندھے پر ہاتھ رکھا جو تنہا نجمی اس مجلس میں موجود تھا۔اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایالَو كَانَ الْإِيمَان عِندَ الثّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ اَو رَجلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ۔ان میں سے ہوں گے یا ان میں سے ہو گا جو آسمان