خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 569
خطبات طاہر جلد ۱۲ 569 خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء سورۃ جمعہ میں دی گئی خوشخبری کی مظہر جماعت احمد یہ ہے۔تقویٰ تعلیم ، کتاب اور حکمت کو اپنا ئیں۔( خطبه جمعه فرموده ۳۰ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ) (الجمعه: ۳تا۵) سورہ جمعہ کی ۳ تا ۵ تک کی آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے بار ہا پہلے بھی جماعت کے سامنے ان کی تلاوت ہو چکی اور ان کی تشریح ہو چکی لیکن اول تو یہ کہ قرآن کریم کی کسی آیت کی بھی تشریح اس حد تک ممکن نہیں کہ اس کے تمام مضامین پر حاوی ہو سکے بلکہ اگر ہر بار زندگی بھر انسان ایک ہی آیت پر غور کرتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ اس کو نور بخشتا ر ہے اور نئے معنی پر اطلاع دیتا رہے تو اس آیت کا مضمون کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔اس پہلو سے اگر کسی اہم آیت کریمہ کے پیغام کو بار بار دہرایا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بسا اوقات کچھ نئے مطالب بھی ظاہر ہوتے ہیں جن سے جماعت کو استفادے کا موقع ملتا ہے۔دوسرے یہ کہ آج کے اس خطبے میں کثرت کے ساتھ دنیا کے