خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 568
خطبات طاہر جلد ۱۲ 568 خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۳ء غیر معمولی طور پر حضرت مصلح موعودؓ سے اور بعد میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث سے گہری محبت کرنے والے تھے۔19 جون کو ان کا بھی دل کے حملے سے انتقال ہوا۔ان کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹی ہمارے مخلص انگریز احمدی دوست مظفر کلارک سے بیاہی ہوئی ہیں۔تو ان سب کے لئے بھی میں دعا کی تحریک کرتا ہوں اور ان سب سے بھی میں اس خطبہ میں تعزیت کرتا ہوں۔نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی اور ان کے ساتھ ہی بعض اور احمدی مرحومین کی بھی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی جن کا اعلان پہلے کر دیا گیا ہے۔