خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 49
خطبات طاہر جلد ۱۲ 49 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۹۳ء اور بہت ہی عظیم نکتے ہیں۔آنحضرت میر کو مخاطب کر کے فرمایا فَذَكِّرُانْ نَّفَعَتِ الذِّكْرُى الا علی : ۱۰) کہ اے محمد تو نصیحت کرتا چلا جا نصیحت کرتا چلا جا، کبھی مایوس نہ ہو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكری کہ یہ نصیحت ضرور اثر کر کے دکھاتی ہے۔پس رائے عامہ کو بدلنے کے لئے قو میں جوارب ہا ارب ڈالر اور سٹرلنگ بہاتی ہیں اور ان کاموں پر اتنی دولتیں صرف کرتی ہیں یہ در حقیقت حضرت محمد مصطفے ﷺ کے اس نکتہ کا پھیلاؤ ہے ایک قطرے سے بنا ہوا سمندر ہے مگر وہ قطرہ ہے کہ جن دلوں کو وہ سمندر بنانے کے لئے آسمان سے اترا تھا۔ان دلوں نے اسے قبول نہیں کیا غیروں کے دلوں نے ایک ایک دل نے اس کو قبول کیا اور دنیا میں اربوں انسان ایسے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہوں نے اپنی قومی عظمتیں حضرت محمدمصطفی ﷺ کی اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے حاصل کی ہیں اور بحال رکھی ہیں یہ پراپیگنڈا کی دنیا ہے مگر پرو پیگنڈا کی دنیا بدنصیبی سے جھوٹے پروپیگنڈا کی دنیا ہے نصیحت تو مانی لیکن غلط کر کے مانی گھونٹ تو پیالیکن کروا کر کے زہر ملا کر پیا ایسا گھونٹ ہے جو بالآخر ان قوموں کو بھی ہلاک کر دے گا۔غیروں کو اس نے کہاں شفاء بخشنی ہے مگر حضرت محمد مصطفی اللہ کی نصیحت اگر مسلمان پکڑ کر بیٹھ جاتے اور آج بھی وقت ہے کہ اس کو سمجھیں اور اس کے مطابق ایک عام نصیحت کی مہم جاری کریں اور ہر ملک کے باشندے اپنے ملک سے وفا کا اظہار کرتے رہیں اور اس ملک کی راؤں اور اس ملک کے خیالات کی اصلاح کی خاطر ایک مہم جاری کریں تو جماعت احمدیہ اس دور میں ایک عظیم الشان خدمت کرنے والی ہوگی جو وطن کی بھی الله خدمت ہوگی انسانیت کی بھی خدمت ہو گی سچائی اور حق کی خدمت ہوگی محمد رسول اللہ ﷺ کے دین کی خدمت ہوگی اور حقیقت یہ ہے کہ اس کے بغیر دنیا درست نہیں ہو سکتی ہم مذگرین کی جماعت ہیں ہم خدائی فوج داروں کی جماعت نہیں ہیں۔پس تلواریں لے کر دنیا کی اصلاح کا عزم لے کر نکلنے والوں کو ان کا عزم مبارک ہو لیکن میں جانتا ہوں کہ ان کے خیال میں جو مبارک عزم ہے وہ خدا کی تقدیر کے نزدیک نامسعود اور نامبارک عزم ہے کیونکہ یہ محمد رسول اللہ ﷺ کا اسوہ نہیں ہے یہ آپ کے دشمنوں کا نسخہ تھا حضرت محمد ﷺ کو عالمی اصلاح کا جو نسخہ دیا گیا وہ تو یہی ہے کہ فَذَكَرُ انُ نَفَعَتِ الذكرى نصیحت کر اور نصیحت کرتا چلا جا کیونکہ نصیحت ضرور فائدہ پہنچاتی ہے۔پس تمام عالم کی جماعتوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ نصیحت کریں اور کثرت سے کریں اس سے پہلے ہم نے انگلستان