خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 519
خطبات طاہر جلد ۱۲ 519 خطبہ جمعہ ۹ جولائی ۱۹۹۳ء کو عطا ہوئی یا جیسی روشنی سورج چاند کو عطا کرتا ہے پس توحید کے آسمان پر جو دوسب سے بڑے تیر ہیں اور جنہیں ہم تیرین کہتے ہیں وہ حضرت محمد مصطفی حیا اور حضرت ابراہیم ہی ہیں۔پھر یہ بیان قتل کے تابع جاری رہتا ہے کہ اے محمد یہ اعلان کر۔وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ خلاصہ وہی ہے کہ اس کا کوئی شریک نہیں جس طرح پہلی آیت اس بات پر فتح ہوئی تھی کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وہی مضمون ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات کے حوالے سے سمجھایا جارہا ہے کہ یہ اعلان کرنے کے بعد کہ میرا سب کچھ خدا کے لئے ہو گیا، پھر خلاصہ یہ نکال کر لا شريك له اس کا کوئی شریک نہیں وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلمان ہوں۔پس جب میں نے یہ بیان کیا کہ توحید ہی میں خدا کی اولیت جلوہ گر ہے اور توحید ہی میں خدا کے آخر ہونے کا مضمون بیان ہوا ہے تو آنحضرت میا اللہ کی ذات کے حوالے سے یہ دونوں باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہیں۔آپ اول بھی ہیں اور آخر بھی ہیں ، شارع بھی ہیں اور خاتم بھی ہیں۔اس پہلو سے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں توحید نے جو جلوہ گری دکھائی ہے کسی اور ذات میں آپ کو ایسی جلوہ گری نظر نہیں آئے گی۔قُلْ آغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِى رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْ کہہ دے کہ خدا کے سوا میں کسی اور کو رب بنالوں جبکہ وہ ہر چیز کا رب خود ہے وہ وجود کہاں سے ڈھونڈوں جس کا خدا رب نہ ہو یہ مضمون ہے جو حقیقت میں بیان کیا جا رہا ہے۔جدھر نظر پڑتی ہے سب کا رب خدا ہے ساری کائنات میں ایک ذرہ بھی ایسا نہیں جس کا رب خدا نہ ہو تو رب کو چھوڑ کر ان کو میں کیوں رب بنالوں جن پر ربوبیت ظاہر ہوئی۔جب ہر جگہ وہی وہی ہے تو پھر وہی میرا رب ہے اس کے سوا کوئی رب ہو ہی نہیں سکتا۔وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا اور جہاں تک رب کے سوا دوسری مخلوق یا کائنات کا تعلق ہے ان کے اوپر تو یہ قانون جاری ہے کہ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا کوئی جان، کوئی باشعور ہستی ایسا کام نہیں کرے گی جس کے متعلق اس کو ذمہ دار قرار نہ دیا جائے لَا تَكْسِبُ یعنی کمائے گی نہیں إِلَّا عَلَيْهَا مگر اس کی ذمہ داری اس پر ڈالی جائے گی۔پس اس شرک کے خلاف دو دلیلیں بیان فرمائی گئیں کہ خدا کے سوا کسی اور کو رب سمجھ لو۔ہر