خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 513 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 513

خطبات طاہر جلد ۱۲ 513 خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء توحید ہی آزادی ہے تو حید کے سوا ہر چیز غلامی ہے۔ ساری دنیا غلامی میں جکڑی گئی ہے۔ (خطبہ جمعہ فرموده ۹ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔ قُلْ إِنَّنِي هَدُنِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَ مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ قُلْ أَغَيْرَ اللهِ أَبْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمُ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (الانعام: ۱۶۳ تا ۱۶۵) پھر فرمایا:۔ اس سفر سے واپسی کے بعد جو خدا تعالیٰ کے احسان اور رحمت سے ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا آج یہ پہلا خطبہ ہے جو میں اللہ کے فضل سے مسجد فضل لندن میں دے رہا ہوں یہاں سے جانے سے پہلے جو خطبہ دیا تھا اس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر پیش کی تھی جس کے آخری حصہ سے متعلق میں نے ذکر کیا تھا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ ان چارا مور کو جو اس آخری فقرہ میں درج ہیں ایک ایک کر کے وضاحت سے جماعت کے سامنے بیان کروں گا۔ حضرت مسیح موعود