خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 494
خطبات طاہر جلد ۱۲ 494 خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء عربی کا ہے۔عربی کو ایسا بلند و بالا مقام حاصل ہے کہ اس کے مقابل پر کسی دوسری زبان کی وہ حیثیت نہیں لیکن خوش نصیبی سے عربی کا ہر زبان سے ایک تعلق بھی ہے اور وہ تعلق ماں اور بچوں کا تعلق ہے۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی معرکۃ الآراء تصنیف یعنی غیر معمولی اہمیت کی حامل تصنیف ” من الرحمن میں الہامات کی روشنی میں جو مضمون بیان فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ عربی تمام زبانوں کی ماں ہے اور یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ عربی زبان الہامی زبان ہے کیونکہ جانور کو ترقی کرتے ہوئے از خود زبان نہیں آئی نہ آسکتی تھی، زبان کا مضمون ایسا ہے جو الہامی ہے۔پہلی زبان لازماً انسان کو الہام ہوئی ہے اور الہام کے ذریعے اس نے بولنا چالنا سیکھا ہے۔چنانچہ حضرت آدم کا جو تذکرہ قرآن کریم میں ملتا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو یہ بیان ہوا ہے کہ ہم نے اسے تمام اسماء سکھائے ، بعض مفسرین کا خیال ہے کہ اس سے مراد زبان ہے یعنی مختلف چیزوں کے نام کیا ہیں اور ناموں کے ذریعے ان کی تشخیص کی جائے اور ان کے وجود کو ایک تشخص دیا جائے ایک علیحدہ حیثیت عطا کی جائے۔یہ مضمون بہت وسیع ہے۔اس کی تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا۔لیکن مختصر آ یہ بتا تا ہوں کہ قرآن کریم نے تو بالکل واضح طور پر یہ اعلان فرمایا ہے کہ انسان کو زبان ہم نے سکھائی ہے۔ورنہ جانوروں کو وہ زبان نہیں سکھائی گئی جس میں ایسی وسعت ہے جیسی انسانی زبان میں ہے وہ از خود کچھ بھی نہیں سیکھ سکے بلکہ سائنسدانوں نے جو تحقیق کی ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ تمام جانوروں کی زبانیں دراصل کمپیوٹر کے طور پر ان کے ذہنوں میں منقوش ہیں، رقم ہو چکی ہیں لکھی جاچکی ہیں اور وہ زبانیں ایسی ہیں جن میں وہ مزید ترقی نہیں کر سکے کیونکہ از خود نہیں سیکھی گئیں، نہ سیکھ سکتے تھے۔کوے کی جو زبان کروڑوں سال سے چلی آرہی ہے۔وہی زبان آج ہے۔ناروے میں بھی کوا وہی زبان بولتا ہے جو پاکستان میں بولتا ہے یا افریقہ کے کسی ملک میں بولتا ہے یا امریکہ کے کسی ملک میں بولتا ہے اور وہی زبان مکھی کی ہے جو عالمی زبان ہے یعنی مکھی کی اپنی ایک زبان ہے جو عالمی زبان ہے اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔نہ وقت سے تبدیلی واقع ہوتی ہے نہ جگہ سے تبدیلی واقع ہوتی ہے اور جتنے پرندے چہچہاتے ہیں ان کی زبانیں خواہ آپ یونائٹیڈ سٹیٹس میں ریکارڈ کریں یا ناروے میں ریکارڈ کریں یا دوبئی میں جا کر ریکارڈ کریں یاکسی اور ملک میں ، ایک ہی زبان ہوگی ، ان کی ایک ہی طرز ہے اور زبان ہے ضرور، کیونکہ ان کے خاص وقت کی چیچنیں اس وقت کے ساتھ