خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 483 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 483

خطبات طاہر جلد ۱۲ 483 خطبه جمعه ۲۵ / جون ۱۹۹۳ء کہ بظاہر سمجھتا ہوں کہ امریکہ ابھی بہت پیچھے ہے۔امریکہ کی جماعت کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اپنے وقت کی قربانی نہیں دیتی اور جس طرح جماعت کو بڑھنا چاہئے اور نشو ونما پانی چاہئے اس کا عشر عشیر بھی ابھی وہاں شروع نہیں ہوا حالانکہ وہاں ایسی قومیں موجود ہیں جن قوموں کی طرف اگر جماعت رخ کرے تو وہ اثر کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں یعنی ذہنی اور نفسیاتی لحاظ سے اسلام کو قبول کرنے کی راہ میں ان کے لئے کوئی دشواری نہیں ہے، کوئی دقت نہیں ہے۔وہ سفید فام امیر امریکن قوم جو آج دنیا پر غالب ہے اور تمام دنیا کو اپنے تابع جھتی ہے، زیر یمین بنائے ہوئے ہے ان کا نفسیاتی ماحول ایسا ہے ہر مشکل دکھائی دیتا ہے کہ جب تک تکبر کے یہ حالات بدلیں نہیں، جب تک تکبر کا سرنگوں نہ ہو اس وقت تک وہ اسلام کے پیغام کو قبول کرنے کی اہلیت حاصل کر سکیں لیکن وہاں کثرت کے ساتھ مظلوم بھی تو ہیں ، کثرت کے ساتھ سیاہ فام تو میں بھی تو ہیں ، کثرت کے ساتھ باہر سے آئے ہوئے دوسرے ملکوں کے باشندے بھی تو ہیں جو وہاں آباد ہو چکے ہیں اور امریکن بن چکے ہیں اور بدقسمتی کے ساتھ بڑی تیزی اور سرعت کے ساتھ وہ امریکن کلچر سے مرعوب ہوتے چلے جارہے ہیں اور کلچر کے نام پر جب ان کو امریکہ میں غالب سوسائٹی کے ساتھ مدغم کر لیا جاتا ہے تو اس سے ان کے دین کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور اکثر قو میں ایسی ہیں جن کو اب دین کی پر واہ بھی کوئی نہیں رہی۔وہ امریکہ جا کر اس لئے آباد نہیں ہوئیں کہ انہوں نے کوئی اعلیٰ مقاصد کو سرانجام دینا تھا۔بڑی تعداد میں ایسے سیاہ فام افریقن ہیں جو آج نہیں بلکہ کئی نسلوں سے بعض سینکڑوں سال سے امریکن بن چکے ہیں لیکن ان کے او پر تو یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ ے میں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں ان بیچاروں کو تو اختیار کوئی نہیں تھا۔ان کو قیدی بنا کر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں امریکہ جبراً بیچا جاتا تھا اور نہایت دردناک حالات میں ان سے غلامی کے کام لئے جاتے تھے۔میں نے افریقہ کے سفر میں غانا میں وہ غاریں دیکھی ہیں جو قید خانوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔افریقن آزاد باشندوں کو پکڑ کر زبردستی غلام بنا کر ان کے اندر ٹھونسا جاتا تھا۔Black Hole کا نام آپ نے سنا ہوا ہے کہ ہندوستان میں اتنے آدمیوں کو زبردستی بلیک ہول میں بند کر کے ظالمانہ حالت میں رکھا گیا لیکن وہ بلیک ہول جو میں دیکھ کر آیا ہوں۔وہ ایسا