خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 477 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 477

خطبات طاہر جلد ۱۲ 477 خطبه جمعه ۲۵ / جون ۱۹۹۳ء باقی وزن بھی جلد ہی ہلکا ہو جائے گا۔رشید چوہدری صاحب کے صاحبزادہ مظفر نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔بہت ہی مستعدی، غیر معمولی ہمت والے نوجوان ہیں۔مچھلیاں پکڑنے کے بھی ماہر ہیں کل گئے تھے تو تھوڑے ہی عرصہ میں آٹھ دس مچھلیاں پکڑ لائے مگر یہ مچھلیاں پکڑنا تو ضمنی بات ہے در اصل سارا دن رات قافلے کے ساتھ محنت کرنا، ہر قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنا، ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کرنا کسی چیز کی اچانک ضرورت پیش آئے تو رات کو بھی دکان کھلوا کر وہ چیز مہیا کر لینا یہ ان کا فن ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزادے اور ایک جزا تو دے بھی چکا ہے کہ اس عظیم تاریخی جمعہ میں شمولیت کی سعادت مل رہی ہے جو انسان کی کوشش سے نہیں ہو سکتی۔ایک شاعر نے کہا ہے کہ: ایں سعادت بزور بازو نیست تانه بخشد خدائے بخشنده کہ یہ سعادت ایسی ہے جو زور بازو سے حاصل نہیں ہوا کرتی تا وقتیکہ خدا نہ بخشے جو بخشنے والا ہے یعنی عطا کرنے والا ہے۔پس الحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے ہم سب کو بغیر ہماری کسی نیکی کے یہ عظیم سعادت عطا فرمائی کہ حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی چودہ سو سال پہلے کی گئی پیشگوئی کے ایک اور پہلو کو جو دراصل اس پیشگوئی کا مرکزی نقطہ ہے اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور اس دجال کے مقابل پر جس مسیح موعود کو کھڑا کیا گیا تھا اس کے غلاموں کو یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ غیر معمولی اوقات کے ان علاقوں میں پانچ با جماعت نمازیں بھی پڑھیں اور جمعہ کا دن بھی اس میں شامل ہو جائے اور تاریخ عالم کا پہلا باقاعدہ جمعہ ان غیر معمولی علاقوں میں ادا کیا جائے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔اس علاقے کی تاریخ سے متعلق مختصراً میں بتا دیتا ہوں کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں پہلے lopsam قوم جو رینڈئیر پالنے والی ہے یہ آباد تھی اور سب سے پہلے 1030ء میں یعنی آج سے ساڑھے نوسوسال سے بھی زائد عرصہ پہلے ہولی اولاف یعنی اولاف Holy olav, Den) (Helling جو ناروے کا بادشاہ تھا اور جس نے ناروے کو اکٹھا کیا ہے۔اسے Holy olav اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس نے عیسائیت کی خدمت تلوار سے کی ہے اور زبردستی مارکوٹ کر لوگوں کو عیسائی بنایا ہے۔یہ عجیب قومیں ہیں ان کا دجل اس بات سے ہی خوب ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام نے اگر