خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 443
خطبات طاہر جلد ۱۲ 443 خطبه جمعه ۴/ جون ۱۹۹۳ء آنحضرت ﷺ نے نتیجہ نکال دیا ہے اور ہمارے ہاتھوں میں کنجی تھمادی ہے کہ کیسے پہچانیں کہ ہم بیمار ہیں یا گناہ گار ہیں۔اللہ تعالیٰ بیماریوں سے شفاء بخش سکتا ہے اور اگر ایک گناہ گار بے حیائی کی وجہ سے تکرار کرتا ہے تو اس کے متعلق یہ خوشخبری نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ پھر اسے اس بیماری سے شفاء بخش دے گا لیکن وہ گنہگار جو حقیقتا تائب ہوتا ہے اور نادم ہوتا ہے اور بار بار خدا کے حضور چلاتا ہے اور شرمندگی کا اظہار کرتا ہے اس کے متعلق فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضور ﷺ کو خبر دی کہ میں اسے بخش دوں گا اور آئندہ گنا ہوں سے اسے بچاؤں گا۔وہ میری منشاء کے مطابق ہی کام کرے گا۔پس ہمیں دعا یہ کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی گناہوں سے تائب ہونے کی توفیق بخشے اور ہماری تو بہ کو اس طرح قبول فرمائے کہ ہمیں آئندہ گناہوں سے بچالے اور خدا کی رضا کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا ہو۔