خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 39 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 39

خطبات طاہر جلد ۱۲ 39 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۹۳ء MTA کی برکات اور اس کے دور رس نتائج مسلمانوں کے حالات پر تبصرہ اور دنیا کے لئے امن کا پیغام ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ جنوری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جب سے ٹیلی ویژن کے ذریعہ جماعت احمد یہ عالمگیر سے رابطہ قائم ہوا ہے جمعہ جو پہلے ہی پیارا لگا کرتا تھا اور بھی زیادہ پیارا لگنے لگ گیا ہے اور یہ صرف میرا حال نہیں سب دنیا میں تمام جماعت احمدیہ کے افراد ، مردوں، عورتوں ، بڑوں، چھوٹوں کا ایک ہی حال ہے، کثرت سے ایسے خط مل رہے ہیں جن میں وہ لکھتے ہیں کہ ہمیں تو اب جمعہ کا ایسا انتظار رہنے لگا ہے جیسے پہلے کبھی نہیں تھا، یہ تعلق دوطرفہ ہے۔یکطرفہ نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں اس پہلو سے بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قائم کردہ یہ جماعت بے مثل ہے۔دنیا کی کوئی جماعت ایسے گہرے دوطرفہ تعلق کی کوئی مثال دنیا میں پیش نہیں کر سکتی اور پھر اتنے وسیع پیمانہ پر کہ پانچ براعظموں میں 120 سے زائد ملکوں میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جمعہ کے دن جس محبت سے بیک وقت احمدی دل دھڑک رہے ہوتے ہیں یہ ایک عجیب نشان ہے جو اس دور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے حق میں ظاہر ہوا ہے کیونکہ کوئی جھوٹا عالمی پیمانے پر انسانوں کی للی محبت کرنے والی جماعت پیدا نہیں کر سکتا۔یہ ناممکن ہے للہی محبت کی کچھ اور تشریح بھی ضروری ہے۔میں جب جمعہ پر آتا ہوں اور میں اپنی چشم تصور سے دیکھ رہا ہوتا ہوں کہ فلاں جگہ احمدی دیکھ رہے ہوں گے،فلاں جگہ۔