خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 425
خطبات طاہر جلد ۱۲ 425 خطبه جمعه ۴/ جون ۱۹۹۳ء جو معافی مانگنا بھی جانتا ہو اور دینا بھی ، خدا اس سے مغفرت کا سلوک فرماتا ہے۔بخشش کے مضمون کی وضاحت پھر فرمایا:۔( خطبه جمعه فرموده ۴ جون ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَانِيْبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوالَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ (سورة الزمر : ۵۵،۵۴) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ اے مخاطب یعنی حضرت اقدس محمد رسول اللہ یہ تو کہہ دے اے وہ میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کئے ہیں اور زیادتیاں کی ہیں۔لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللهِ اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہونا۔اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے۔اِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ یقینا وہ بہت ہی مغفرت فرمانے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہر گناہ کو لازماً بخشا ہے۔مراد یہ ہے کہ جب وہ چاہے تمام گناہ بخش سکتا ہے اور جس کے حق میں چاہے یہ فیصلہ فرمائے۔وَانِيبُوا إِلى رَبِّكُم اور اپنے رب کی طرف جھکو اور اپنے رب کی طرف لوٹو۔وَأَسْلِمُوالَهُ