خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 423 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 423

خطبات طاہر جلد ۱۲ 423 خطبه جمعه ۲۸ رمئی ۱۹۹۳ء پس میں جب کاموں کی تفصیل بیان کرتا ہوں تو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔میں تجربے سے آپ کو بتا تا ہوں کہ دعا اور حکمت اور سلیقے کے ساتھ آپ ہر جگہ اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کریں گے تو مشکل سے مشکل کام بھی آپ کے لئے آسان کر دیئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے اور آپ کی وساطت سے یہ پیغام تمام دنیا کی جماعتوں اور مجالس کو پہنچ رہا ہے جن جن کانوں تک یہ آواز جائے دوسروں سے سننے والوں سے سنیں اُن کو میں خدا اور محمد مصطفی ﷺ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ ان باتوں کو ضائع نہ کریں اپنے پلے باندھیں۔ان پر عمل شروع کریں اور دعا کرتے ہوئے آگے قدم بڑھا ئیں۔بہت سے پھل ہیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔خدا کی رحمت نے اُن کو پکا دیا ہے۔آپ نے جھولیاں آگے کرنی ہیں وہ پھل ٹوٹ ٹوٹ کر آپ کی جھولیوں میں گریں گے۔جھولیاں تو آگے کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ دعا ہے۔ہاں میں بھول گیا تھا۔یہ افتتاح کے مضمون کی وجہ سے مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ خطبہ ہو رہا ہے آج ، اور خطبہ ثانیہ بھی ہوگا۔اس لئے کسی اور دعا کی ضرورت نہیں۔خطبہ کے بعد نماز جمعہ ہو گی اُس میں انشاء اللہ تعالیٰ سب دعائیں ہو جائیں گی۔