خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 384 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 384

خطبات طاہر جلد ۱۲ 384 خطبه جمعه ۲۱ رمئی ۱۹۹۳ء نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات بھی یا غالبا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا تھا۔جس میں جماعت احمدیہ سے اس توقع کا اظہار فرمایا گیا تھا کہ تم وہ جماعت ہو جس کا قرآن کریم میں اُخَرِيْنَ کے لفظ کے تابع ذکر ملتا ہے، تم وہ جماعت ہو جس سے حضرت محمد مصطفیٰ کے صحابہ کی صفات کی توقع کی جاتی ہے۔ان کے اخلاق، ان کی صفات، ان کی طرزِ زندگی کو۔اپنی زندگی میں دہراؤ گے اور اپنی زندگیوں میں اُن اخلاق حسنہ کو زندہ کرو گے یا یوں کہنا چاہئے کہ اُن اخلاق حسنہ سے اپنی زندگیوں کو زندہ کرو گے اور نئی زندگی پا کر دنیا کے لئے ایک نمونہ بنو گے۔یہ بلند توقعات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا، کہ مجھے تم سے وابستہ ہیں اور میں یہ قرآن کریم کے بیان کے مطابق کہہ رہا ہوں۔اللہ کو یہ توقعات ہیں تم سے جب تک ان توقعات پر پورا نہیں اتر و گے دنیا میں حقیقی روحانی انقلاب برپا نہیں کر سکتے۔یہ وہ مضمون تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختصر بیان فرمایا۔الفاظ مختلف تھے لیکن میں آپ کو یاد دہانی کے طور پر بتا رہا ہوں کہ یہی مضمون ہے جس کے تسلسل میں آج میں نے اس آیت کا انتخاب کیا ہے جو مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے پاک نام سے شروع ہوتی ہے۔فرمایا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ محمد اللہ کے رسول ہیں۔وَالَّذِينَ مَعَةٌ اور وہ لوگ جو آپ کے ساتھ ہیں۔اَشدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ وہ کفار پر بہت سخت ہیں۔رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ آپس میں بہت ہی رحم کرنے والے اور محبت کرنے والے ہیں تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللهِ وَرِضْوَانًا تم اُن کو ایسی حالت میں دیکھو گے کہ وہ رکوع بھی کرتے ہیں اور سجدے بھی کرتے ہیں۔يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا اللہ ہی سے فضل طلب کرتے ہیں اور اللہ ہی کی رضا چاہتے ہیں سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ اُن کے چہروں پر اُن کے سجدوں کے اثر سے علامات ظاہر ہو چکی ہیں۔اُن کے چہرے بتاتے ہیں کہ یہ مختلف چہرے ہیں۔اُن کے چہرے بتاتے ہیں کہ یہ سجدہ کرنے والوں کے چہرے ہیں۔ذلك مَثَلُهُمْ فِي الشوريةِ یہ اُن کی مثال تو رات میں دی گئی ہے۔وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ اُن کی ایک مثال انجیل میں بھی ہے وہ یہ ہے گزَرُ أَخْرَجَ شَطْهُ اور اُن کی مثال ایسی کھیتی کی طرح ہے، ایسے بیج کی طرح ہے یعنی کھیتی کی طرح ہے جس میں بیج روئیدگی اختیار کرے اور