خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 365
خطبات طاہر جلد ۱۲ 365 خطبه جمعه ۱۴رمئی ۱۹۹۳ء سے قائم ہو جائے کیونکہ اس کا دوسری بہت سی اخلاقی معاشرتی خرابیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔فرمایا ياَيُّهَا النَّاسُ اے وہ لو گو خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہو کسی خطہ زمین سے تمہارا واسطہ ہو رزق حلال کماؤ اور رزق حلال کھاؤ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيِّبًا زمین میں سے اپنے لئے وہی چیزیں چنو جو حلال بھی ہیں اور طیب بھی ہیں۔طیب کا مضمون حلال سے آگے ہے۔ضروری نہیں کہ ہر حلال چیز طیب ہو کیونکہ بعض دفعہ ایک حلال چیز گندی حالت میں بسی ہوئی بدبودار حالت میں بھی پائی جاتی ہے۔ایک چیز حلال ہے لیکن وہ اپنے اندر بعض دوسری قباحتیں بھی رکھتی ہے مثلاً بعض چیزوں میں ایسے مادے پائے جاتے ہیں کہ معدہ قبول نہیں کرتا حلال ہے مگر کھائیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ہر انسان کے لئے طیب بدل جاتا ہے بعضوں کو آم سے الرجی ہے ، بعضوں کو اور بہت سی اچھی چیزوں سے الرجی ہے جو حلال ہیں اور اکثر کے لئے طیب بھی ہیں لیکن انسان ، انسان کے ساتھ طیب کی تعریف کچھ نہ کچھ بدلتی رہتی ہے اور ہر شخص کا طیب اپنا ہے۔اس میں اس کے مزاج کا دخل ہے، اس کے معاشرے کا دخل ہے۔بعض چیزیں جو یہاں انگلستان میں کھائی جاتی ہیں ہماری عادات مختلف ہیں اس لئے ان کو دیکھتے ہوئے بھی متلی شروع ہو جاتی ہے۔یہ جو کچے گھونگھوں میں سے جانور نکال نکال کر یہ اپنے گلوں میں اُلٹتے ہیں باہر ریڑھیاں لگی ہوئی ہوتی ہیں اور یہ بڑے شوق سے کھا رہے ہوتے ہیں۔ایک دفعہ کالج کے زمانہ میں تجربہ کے طور پر میں وہ غلطی سے لے بیٹھا۔وہ منہ میں ابھی داخل ہی ہوا تھا کہ اس قدر زور سے قے آئی کہ شرم کے مارے کہ لوگوں کے سامنے نہ آئے ، میں منہ پر ہاتھ رکھ کر ٹائیلٹ کی تلاش میں پھر دوڑا اور ایک طرف جا کر جبکہ بے اختیار ہو چکا تھا مجبور اقے کی ، تو حلال تھا اور ان لوگوں کے لئے طیب بھی تھا لیکن میرے لئے اور ان لوگوں کے لئے جن کے مزاج مختلف ہیں طیب نہیں تھا۔پس حلال کے ساتھ طیب کی شرط لگا کر ایک اور مضمون بھی پیدا فرما دیا گیا ہے کیونکہ طیب خاطر اسے کہتے ہیں جو مزاج کے مطابق ہو۔اگر مزاج کی تعریف میں جسم کے ردعمل کو بھی شامل کر لیا جائے تو بہت سی Allergies کا تعلق ، بہت سی بیماریوں کا تعلق ایسے کھانوں سے ہوتا ہے جو ویسے پسند ہیں لیکن انسان کے لئے طیب نہیں ہیں۔بہت سے لوگ مالٹے کا جوس پسند کرتے ہیں اور اب جو تحقیق ہے اس سے پتا چلا ہے کہ اکثر بچوں کو دمہ کی بیماری مالٹے کے جوس پلانے کے نتیجہ میں