خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 363
خطبات طاہر جلد ۱۲ 363 خطبه جمعه ۴ ارمئی ۱۹۹۳ء حلال اور طیب رزق کمائیں اور بچوں کو کھلا کیا احمدی نہی عن المنکر کا جہاد کر کے قوم کو برائی سے بچائیں۔خطبه جمعه فرموده ۴ ارمئی ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَايُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَيْبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ إِنَّمَا يَأْمُرُكُمْ بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَإِذَا قِيْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَا اَنْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ أَبَاءَ نَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (البقره: ۱۶۹ تا ۱۷۱) پھر فرمایا:۔گزشتہ جمعہ پر جو تربیتی مضمون بیان ہو رہا تھا اس سلسلہ میں ابتداء میں نے ان آیات کی تلاوت کی تھی جو آج پھر تلاوت کی ہیں۔مضمون کے تسلسل میں وقت گزر گیا اور ان آیات کا ترجمہ کرنا بھول گیا حالانکہ آغاز ہی میں ان کا ترجمہ کرنے کے بعد پھر مضمون شروع ہونا چاہئے تھا لیکن اپنی ذات میں اس ترجمہ کے ساتھ کچھ ایسے گہرے تربیتی مضامین وابستہ ہیں کہ آج میں انشاء اللہ انہی سے بات شروع کروں گا اور پھر اس کے دوسرے بعض امور جو پیش نظر ہیں وہ بھی انہی آیات کی روشنی میں پیش کئے جائیں گے۔