خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 323
خطبات طاہر جلد ۱۲ 323 خطبه جمعه ۳۰/اپریل ۱۹۹۳ء خلافت کے بعد مجلس شوری جماعت میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔اپنے آباؤ اجداد کے ذکر کوزندہ رکھیں، صوبہ سرحد کے بزرگوں کا ذکر۔(خطبه جمعه فرموده ۳۰ را پریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيَّا إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولبِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْئًا جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَأْتِيَّان (مریم: ۲۰ تا۶۲) پھر فرمایا: - آج خدا کے فضل کے ساتھ دنیا کی بعض جماعتوں میں یا اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں یا مجالس شوریٰ اور ایک مجلس شوری کل بھی ہو گی۔اس سلسلہ میں مجھے متعلقہ جماعتوں کی طرف سے خصوصیت سے یہ پیغام ملا ہے کہ اگر آج کے جمعہ میں ہمارا ذکر کرتے ہوئے کچھ نصائح ہو جائیں تو ہم ممنون ہوں گے۔ان میں سے ایک تو صوبہ سرحد ہے جس کا سب سے پہلے پیغام ملا تھا پھر یوگنڈا