خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 312
خطبات طاہر جلد ۱۲ 312 خطبه جمعه ۱/۲۳ پریل ۱۹۹۳ء ہمسائے کی ، اپنے اردگرد، اپنے ماحول کی حفاظت کرے۔سب سے زیادہ اہم ذمہ داری گھر سے شروع ہوتی ہے۔ماں باپ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔اگر وہ بچوں کو بچپن ہی سے نمازوں کی اہمیت کا احساس نہ دلائیں، اگر بچپن ہی سے اُن کو وہ پیار اور محبت اور سلیقے اور بعض موقع پر ذرا سخت نصیحت کے ذریعے نماز کی اہمیت نہ سمجھا ئیں اور اس کی محبت کو دل میں جاگزیں نہ کریں۔تو بڑے ہو کر پھر یہ نسلیں ہاتھ سے نکل جایا کرتی ہیں۔بہت ہی اہم بات ہے کہ بچپن میں نماز کی محبت پیدا کی جائے۔بعض بچیاں مجھے خط لکھتی ہیں اپنے خاوندوں کے متعلق کہتی ہیں کہ ہر لحاظ سے اچھا ہے لیکن نماز کی عادت نہیں۔اگر نماز کی عادت نہیں تو وہ اچھا تو ہے لیکن اچھا لکڑی کا ڈھیر ہے۔زندہ درخت نہیں ہے کیونکہ وہ وجود جو ہر لحاظ سے خوبصورت اور اچھا دکھائی دے اگر وہ عبادت نہیں کرتا تو اُس کا زندگی سے تعلق ہی قائم نہیں۔عبادت کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے ساتھ وہ تعلق قائم ہو جاتا ہے جو اُس وجود تک پہنچانے میں مددگار ہوتا ہے۔جس طرح بچے کا اپنی ماں سے تعلق پیٹ کے اندر جنین کا تعلق ہوتا ہے حمل کے ذریعے اور وہ ایک رسی سی ہوتی ہے آنول جس کے ذریعے ماں کی ہر طاقت پہنچ رہی ہوتی ہے۔اُس کو اگر آپ کاٹ دیں تو وہ بچہ مردہ پیدا ہوگا اور سارے وجود کو زہریلا کر دے گا۔پس خدا تعالیٰ کے ساتھ اگر عبادت کے ذریعے زندگی حاصل کرنے کا تعلق قائم نہ ہو تو ایسے وجود رفتہ رفتہ مرجاتے ہیں۔زیادہ دیر زندہ رہ نہیں سکتے۔ان کی ظاہری زندگی کی علامتیں محض ایک میکینکل حرکت ہے اور اُس میں کوئی جان نہیں ہے۔اُن کی خوبیاں ، اُن کے اخلاق بھی بے جان سے ہیں اور اردگرد اپنے معاشرے میں بھی ضرور کچھ نہ کچھ بداثرات پیدا کرتے ہیں۔پس نماز کی طرف توجہ کرنا بہت ہی زیادہ ضروری ہے، بے انتہاء اہم ہے۔جتنی نصیحتیں میں آئندہ کرنا چاہتا ہوں اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ میرے ذہن میں ایک پروگرام ہے کہ اب جبکہ پاکستان ہی نہیں، بنگلہ دیش، افریقہ کی مختلف جماعتیں ، امریکہ اور انگلستان پھر آسٹریلیا، نجی و غیره دور دور کے ممالک سے براہ راست رابطہ قائم ہو چکا ہے تو یہ رابطہ جب زیادہ مضبوط ہوگا یعنی اب ہو رہا ہے۔کچھ اور ابھی انتظار کرنا ہوگا تو ایک بہت ہی وقت کی اہم ضرورت پوری کرنے کی مجھے سہولت حاصل ہو جائے گی اور وہ یہ ہے کہ براہ راست کسی کو نصیحت کی جائے۔خلیفہ وقت کی آواز اگر