خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد ۱۲ 303 خطبه جمعه ۲۳ / اپریل ۱۹۹۳ء صلوۃ الوسطی کی حفاظت کریں تو یہ آپ کی حفاظت کرے گی وہ نصیحت جس کے ساتھ عمل اور غم کی طاقت ہو وہ ضرور فائدہ دیتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۲۳ را پریل ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔حفِظُوا عَلَى الصَّلَوتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَنِتِينَ (البقره: ۲۳۹) آج جمعہ پہ آنے سے کچھ عرصہ پہلے مجھے مکرم عزیزم حافظ مظفر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی طرف سے فیکس ملی ہے کہ آج اُن کی سالانہ تربیتی کلاس کا افتتاح ہورہا ہے اور چونکہ قبل ازیں خلیفہ وقت ہمیشہ اس کلاس کا افتتاح خود کیا کرتے تھے اس لئے اب مواصلاتی سیارے کے ذریعے جو خدا کے فضل سے رابطہ قائم ہوا ہے آپ اس اہم موقع پر ہماری کلاس کا افتتاح کر دیں۔غالباً اُن کی مراد یہ ہے کہ افتتاح تو ہو چکا ہوگا لیکن افتتاحی تقریب میں جو چند دعائیہ کلمات کہے جاتے ہیں یا نصیحتیں کی جاتی ہیں، ان کے ساتھ شامل ہو کر اپنا فرض ادا کر سکوں۔اسی سلسلے میں میں نے آج اس آیت کا انتخاب کیا ہے۔حُفِظُوْا عَلَى الصَّلَواتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قنِتِينَ اس کا مطلب ہے اپنی نمازوں کی حفاظت كرو وَ الصَّلوةِ الْوُسطی اور خبردار جو مرکزی اہمیت کی نماز ہے اُسے نہ بھولنا وَ قُومُوا لِلَّهِ قتين اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے عبادت کے لئے کھڑے ہو جایا کرو، فرمانبرداری کے ساتھ