خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 301 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 301

خطبات طاہر جلد ۱۲ 301 خطبه جمعه ۶ اراپریل ۱۹۹۳ء دقت کے پیش نظر چھوٹے چھوٹے اشارے رکھے جاتے ہیں ورنہ تو یہ کتاب ارب ہا ارب صفحوں پر پھیل جاتی۔پس قرآن کریم نے جو حسن معاشرہ پیش فرمایا ہے اس کو اختیار کرو۔سب گھر جنت بن جائیں گے۔اگر احمدی گھر جنت بن جائیں تو پھر ہم دنیا کو احمدی معاشرہ، ایک نورانی معاشرہ کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔محمد رسول اللہ اللہ کے حسن خلق کے طور پر، آپ کے نور کے طور پر ہم یہ معاشرہ الله مشرق کو بھی پیش کر سکتے ہیں اور مغرب کو بھی پیش کر سکتے ہیں کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نور دونوں طرف سانجھا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(امین) اب خطبہ ثانیہ کے بعد میں نماز جمعہ پڑھاؤں گا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے وقت کی کمی کی وجہ سے چونکہ دقت ہے اس لئے عصر کی نماز بھی ساتھ پڑھی جائے گی۔احباب کرام جود نیا میں دیکھ رہے ہیں وہ خاموشی سے بیٹھ کر انتظار فرمائیں، دعائیں کریں، ذکر الہی کریں، درود بھیجیں، نمازوں کے بعد پھر انشاء اللہ نکاح کی مختصر کارروائی ہوگی۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ